دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کب، کہاں، کیا ہوا ؟
No image ایڈووکیٹ ذولفقار گیلانی:عارف نقوی نے تصدیق کی ہے کہ ISI کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا نے ان سےعمران نیازی اورPTI کیلئے سیاسی فنڈز کا بندوبست کرنے کو کہا تھا شجاع پاشا نے 2011 میں دبئی میں عارف نقوی سے کئی بار ملاقات کی اور عمران نیازی عارف نقوی اور دبئی کے بزنس مین عمران چوہدری سےمشترکہ ملاقاتیں کیں عارف نقوی شجاع پاشا اور عمران نیازی کے درمیان ملاقات دبئی کے پوش علاقے ایمریٹس ہل میں ہوئیں جہاں عارف نقوی رہتے اور ایک بڑی حویلی رکھتے تھے بزنس مین عمران چوہدریPTI کا عطیہ دہندہ تھوڑے ہی فاصلے پر رہتا ہے جنرل پاشا کو تب نقوی نے کئی عرب شیخوں سے ملوایا عارف نقوی کے ولا میں ان میں سےایک ملاقات کےدوران شیخ نین 5ہندوستانی تاجروں کیساتھ آئے جنہوں نے PTIکے لیے اپنا حصہ ڈالا، پاکستانیوں کو اس بات کا علم نہیں کہ عارف نقوی نے PTI کو صرف 3 ملین ڈالر ادا نہیں کیئے بلکہ کل رقم 22ملین پاؤنڈ سے ذیادہ ہے۔

عمران نیازی نے جنرل شجاع پاشا کی موجودگی میں عارف نقوی اور عمران چوہدری کیساتھ بھارتی تاجروں سے ملاقاتوں میں شرکت کی، نقوی اور چودھری کیطرف سے کئی خفیہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا شجاع پاشا نے ان عشائیوں میں پرجوش تقریریں کرتے ہوئے التجا کی کہ پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے اور عمران نیازی کی PTIکو تبدیلی کیلئے سپورٹ کیا جانا چاہیے عارف نقوی پی ٹی آئی کیلے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے پوری دنیا میں اڑ گئے، امریکہ کی جانب سے سیل شدہ دستاویزات میں عارف نقوی کو 22 ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی ادائیگی ظاہر کی گئی ہے۔

عارف نقوی نے PTI کیلئے سخت محنت کی کیونکہ وہ جنرل پاشا کو خوش کرنا چاہتے تھے جنہوں نےنقوی سے وعدہ کیاتھا کہ Kالیکٹرک سمیت کراچی میں ان کے کاروباری مفادات کا خیال رکھا جائے گا، اس کے بعد نقوی نے ہیلتھ سنٹر قائم کیا اور پاکستان میں تین شاپنگ مالز خریدے،شجاع پاشانےے تمام پلگ اپنے راستے سے ہٹائے اور نقوی کی مدد کی۔

پاکستان کی فوجی تنصیبات PTI کی مدد کیلئے نقوی اور عمران چوہدری کی خدمت میں پیش کی گئیں نقوی نے پاشا کو پاکستان میں اپنے مفادات کی دیکھ بھال کے لیے لاکھوں کے تحائف دیے، آپ میں سے بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ یہ شجاع پاشا ہی تھےجہنوں نے ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیتسے ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد UAE کی سیکیورٹی میں ملازمت حاصل کی خیر یہ شیخ نین، عارف نقوی اور ہندوستان کے وجے بھونت تھے جنہوں نے شجاع پاشا کیلے اچھی تنخواہ والی نوکری کا بندوبست کیا اور شیخ نین کا سب نے شکریہ ادا کیا، اصل سکینڈل اس وقت سامنے آئے گا جب عارف نقوی کے 22 ملین پاؤنڈز فنڈز کے ثبوت امریکہ کے حوالے کیئے جائیں گے، فنانشل ٹائمز کے سائمن کلارک نے صرف چار ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹ شائع کیے ہیں جبکہ امریکہ کے پاس ابراج دھماکے تک سات سال یعنی 2010-2017 کے ثبوت موجود ہیں۔
واپس کریں