دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فارن فنڈنگ اور ایماندار عمران خان، دلچسپ کہانی
No image محمد آصف چنکی :فارن فنڈنگ میں پکڑے جائیں یا تحفے میں ملی گھڑیاں بیچتے ہوئے لیکن عمران خان ایماندار ہے۔ دلچسپ کہانی پڑھیں:
پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ایک لکڑہارا کسی گاؤں میں رہتا تھالکڑ ہارے کی بیوی خوبصورت تھی اور وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور بڑا ہنسی خوشی زندگی گزار رہا تھا اس کی بیوی بھی اس سے محبت کا اظہار بہت کرتی تھی.لکڑہارا صبح کام پر جاتا اور شام کو گھر واپس آ جاتا ہے ایک دن وہ صبح کام پر جانے لگا تو اس کی بیوی نے کہا کہ یہ جو گھر میں درخت لگا ہے اس کو کاٹ دیں جب اس پر پرندے بیٹھ کر مجھے دیکھتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ مجھے آپ کے سوا کوئی اور دیکھے۔
لکڑہارا بڑا خوش ہوا کہ میری بیوی اتنی اچھی اور میرے سے اتنی محبت کرنے والی ہے لکڑہارے نے وہ درخت کاٹ دیا۔
تھوڑے دن گزرے ایک دن لکڑہارا کام پر گیا اور کام نہ ملا تو وہ دوپہر سے پہلے ہی واپس گھر آ گیا جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوا تو اسے محسوس ہوا اندر کمرے میں کوئی ہے اس نے دروازے سے تھوڑا سا دیکھا تو اس کی بیوی کسی مرد کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہی تھی پہلے تو اسے بڑا دکھ ہوا، اس کا دل چاہا کہ دونوں کو کاٹ دے لیکن پھر وہ اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو چھوڑ کر گاؤں سے نکل گیا۔
چلتے چلتے وہ شہر پہنچ گیا
شہر میں وہ کیا معجزہ دیکھتا ہے کہ ایک خوبصورت، انسان
پنجوں کے بل چل رہا ہے اس نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرہ ہے
تو لوگوں نے بتایا کہ یہ بڑا ایماندار ہینڈسم اور پہنچی ہوئی شخصیت ہے، اسکی قمیض میں سوراخ ہوتے ہیں،
بڑی اچھی باتیں بتاتے ہیں
بہت سے لوگ اس کی باتیں آنکھیں بند کر کے سنتے اور اس کے مرید بنے ہوئے ہیں
یہ ہینڈسم انسان پنجوں کے بل اس لیےچلتے ہیں تاکہ ان کے پیروں تلے آ کر کوئی چیونٹی یا کوئی کیڑا مکوڑا مارا نہ جائے ۔
بس بڑے نیک اور ایماندار ہیں
لکڑہارا ماجرا دیکھ کر آگے چل پڑا
تھوڑا اگے شہر میں اس نے منادی کو یہ کہتے ہوئے سنا کے بادشاہ کا بہت قیمتی ہار چوری ہوگیا ہے
جو کوئی ہار ڈھونڈ کر دے گا یا چور کی خبر دے گا اسے انعام دیا جائے گا
لکڑہارے نے اعلان سنا تو فوراً سمجھ گیا اور سیدھا بادشاہ کے محل کی طرف رخ کیا اور دربان کو بولا کہ میں بادشاہ کو ملنا چاہتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ بادشاہ کا ہیروں والا قیمتی ہار کس کے پاس ہے
درباں نے بادشاہ کو بتایا بادشاہ نے کہا آدمی کو لے کر آؤ بادشاہ نے لکڑ ہارے کو کہا کہ اگر یہ آپ کی بات جھوٹ نکلی تو آپ کا سر قلم کر دیا جائے گا
لکڑہارے نے کہا جیسے آپ چاہیں
لکڑ ہارے نے اس بندے کے متعلق بتایا جو پنجوں کے بل چل رہا تھا
جو ہینڈسم بھی تھا
جو اچھی اچھی باتیں کرتا ہے
آپ کا قیمتی ہار اس کے پاس ہے
بادشاہ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتا وہ تو بڑا ایماندار انسان ہے اور چوروں کا مخالف ہے
اس نے تو کبھی منی لانڈرنگ بھی نہیں کی
بلکے ہمیشہ چوروں کے خلاف بات کیں ہیں
لکڑہارے نے کہا جو اپنے اپ کو ایماندار دکھانے کی کوشش کرتا ہے وہ اندر سے ایسا ہوتا نہیں
لکڑ ہارے نے بادشاہ کو کہا اپنے سپاہیوں کو بھیج کر اس کو پکڑ لیں اور اس کی تفشیش کریں بادشاہ نے ایسا ہی کیا تو وہ بندہ مان گیا
بادشاہ لکڑہارے کی زہانت سے بڑا خوش ہوا اور اس کو انعام دیے اور پوچھا تمہیں کیسے پتا چلا
لکڑ ہارے نے بادشاہ کو بتایا جو بندہ جتنا سچا بننے کی کوشش کرتا ہے اتنا ہی جھوٹا ہوتا
جتنا ایماندار بننے کی کوشش کرتا ہے اتنا ہی چور ہوتا ہے
جتنا وہ اچھا بننے کی کوشش کرتا ہے اتنا ہی اندر سے برا ہوتا ہے۔

عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کے خلاف تقریریں کیں اور بتایا کہ یہ لوگ کالادھن ایمنسٹی سکیم کے ذریعے سفید کرتے ہیں ہیں پھر خود ہی تین بار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔
عمران خان اپنی 22 سالہ یدویہد کی تقریروں میں بتاتے رہیں کہ یہ لوگ توشہ خانہ سے تحائف اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں پھر عمران خان کی حکومت آئی عمران چور اور پنکی چورنی نے پورا توشہ خانہ صاف کیا بلکہ مہنگے تحفے بیچ کر پیسے جیب میں ڈالے لیے جس سے ملک کی بےعزتی ہوئی
عمران خان مخالفوں پر ہمیشہ الزام لگاتے رہے کہ یہ بیرونی فنڈنگ لیتے ہیں اور خود عمران خان ممنوعہ فنڈ لیتے ہوئے پکڑے گئے۔
عمران خان کی بائیس سالہ یدویہد کی تقریریں منی لانڈرنگ کے خلاف بھری پڑی ہیں
پھر خود ہی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے اور پھر کہتے ہیں یہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ ہے
کشمیر کا سفیر بنا
اور پھر کشمیریوں پر ظلم کرنے والےمودی کی جیت کے لیے دعائیں کیں اور انڈین لوگوں سے فنڈ لیا
عمران خان بھی پاکستان کے لیے لکڑہارے کی بیوی ثابت ہوئے ہیں
جو دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت
لکڑہارے سے محبت کرنے والی نیک پارسا خاتون تھیں
لیکن اندر سے بد چلن نکلی
عمران خان بھی اپنی 22 سالہ یدویہد میں لوگوں پر چور ڈاکو ہونے کا الزام لگاتا رہا
خود سب سے بڑا چور نکلا

واپس کریں