دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا عمران خان اکیلے کرپشن کرسکتا تھا؟
No image اسٹیبلشمنٹ کا یہ تجربہ جب بلکل ناکام ہوگیا تو اشارہ دیا گیا کٹھ پتلی کے ارد گرد گھیرا تنگ کرو۔ اس کی شروعات فنانشل ٹائمز سے کی گئی مگر حقیقت یہ کہ در اصل اسٹیبلشمنٹ خود کو بچا رہی ہے کیونکہ جنرل شجاع پاشا نے عارف نقوی اور عمران خان کو آپس میں بٹھا کر فارن فنڈنگ پر لیکچر دئے اور جنرال کیانی اس سے آگاہ تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سلیم صحافی کو انٹرویؤ دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہوا ہے کہ کیسے شجاع پاشا قاف لیگ کے بندے توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل کروا رہا تھا۔ اور پھر انہوں نے جنرل کیانی سے شکایت کی۔

جنرل کیانی کے بعد پروجیکٹ پر کام جاری رکھا گیا اور راحیل شریف کے دور میں جنرل ظہیر الاسلام نے پس پردہ دھرنوں کو سپورٹ کیا اور میڈیا میں ہیوی انوسمنٹ کی۔ بالآخر راحیل شریف نے ایکسٹنشن لینے کے لئے عمران خان اور خادم رضوی کو لانچ کرکے پورے ملک کو جام کیا۔ منتخب حکومت کو ڈی سٹبلا ئز کرنے کےلئے ہر حربہ استعمال کیا۔
نتیجتاً راحیل شریف کو ایکسٹنشن نہ ملی لیکن اس کے لئے سعودی عرب میں جاب کا بندو بست کیا گیا۔

مگر پروجیکٹ پر اتنی بھاری انوسمنٹ ہوچکی تھی لہذا چن کر لائے گئے اگلے آرمی چیف جنرل باجوہ نے پروجیکٹ عمران کو حتمی شکل دی اور باجوہ این پبلش کراکے عالمی پروپیگنڈہ کرایا گیا اور الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے ہر ادارے پر دباو ڈالا گیا لیکن جب بات پھر بھی نہ بنی تو آر ٹی ایس کو بٹھا گیا اور کٹھپتلی کو مخلوط حکومت میں مسولینی وزیر اعظم بنایا گیا جس کے ذریعے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا۔

ہر طریقہ آزمایا گیا، پوری کوشش کی گئی کسی طریقے سے روائتی سیاسی جماعتوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالا جائے۔
جب یہ تمام کوششیں الٹا کاٹنے لگی اور ملک کی چولیں ہل گئیں تو اسٹیبلشمنٹ نے انہی جماعتوں سے ساز باز شروع کی جن کو وہ تاریخ کی نظر کرنا چاہتے تھے اور یوں پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے عدم اعتماد کا فارمولا طے پایا گیا اور یوں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا نیازی اکیلے یہ کام کرسکتا تھا؟

کیا اکیلے نیازی کو ہی سزا دی جائے گی؟

اگر نیازی کو سزا دی جائے تو کیا کل کو پھر باقی کرداروں کو سزا دینے کیلئے آوازیں نہیں اٹھیں گی؟

نیازی کو سزا ہونے پر کیا وہ تمام کرداروں کو ایکسپوز کرے گا؟

نیازی کے ساتھ اس عفریت کے رازداں بھی کیا اپنا منہ کھولیں گے؟
۔۔۔۔۔۔ جاری ہے
واپس کریں