دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کرپشن نہیں کر سکتا۔خرم مشتاق
No image عمران خان تو کرپشن کر ہی نہیں سکتا ۔ وہ تو خدا کا فرستادہ، ملت اسلامیہ کیلئے اللہ کا تحفہ ہے۔ ٹوشہ خانہ چوری ہو ، شوکت خانم کے فنڈز میں خرد برد اور جوا کھیلا گیا ہو، علیمہ خان کے ناجائز اثاثے ہوں ، ممنوعہ اور فارن فنڈنگ اسرائیلی و ہندوستانی شہریوں سے لیکر یو اے ای کے النہیان سے سی پیک کو بند کرنے کی فنڈنگ ہو، فنڈنگ کو خفیہ اکاؤنٹس میں چھپایا اور اکاونٹ چھپائے گئے ہوں ،

پارٹی فنڈنگ کے پیسوں سے ہاوسنگ سوسائٹی بنائی گئی ہو، سرکاری فنڈز کا بے دریغ سیاسی استعمال ہو، عمران کی اہلیہ اور فرح گوگی نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر رشوت کا بازار گرم گیا ہو ملک ریاض کے منی لانڈنگ کے پیسے بجائے ضبط کرنے کے اس دئیے ہوں بدلے میں پانچ سو کنال جگہ لی ہو اور ہیرے الگ ، بے نامی جائیدادیں ہوں ، اپنا گھر اور کانسٹی ٹیوشن ایونیو ۱ کے فلیٹ ریگولرائیز کروائے ، کارٹلز اور مافیاز کو لھلے پیسے بنانے کی چھٹی دی گئی ہو۔یہ سب تو کوئی کرپشن تھوڑی ہے ۔

کرپشن تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینا اور چار ارب مالیت کے لندن فلیٹ ہیں۔

واپس کریں