دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فنڈنگ ثابت ہو گئی تو عمران خان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے
No image سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ ایک ہی چیز ہے۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہو جائے گی اور پارٹی کا نشان بھی واپس لیا جا سکتا ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی تو حقائق چھپانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ خیرات سے ملنے والی رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی جبکہ الیکشن کمیشن کی جنوری میں جاری کی گئی رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ ووٹن کرکٹ کلب سے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں 12 لاکھ ڈالر منتقل ہوئے۔
واپس کریں