دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'یوتھیا کیسا ہوتا ہے'۔تحریر: عدنان رشید
No image · یوتھیا وہ ہے جو نوازشریف اور آصف زرداری کو سائیکل پر دفتر جاتے دیکھنا چاہتا ہے لیکن وہ خوش اور مطمن ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر پر دفتر جاتا ہے
یوتھیا وہ ہے جسے نوازشریف اور آصف زرداری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول برا لگتا ہے، قومی خزانے پر ڈاکہ لگتا ہے لیکن وہ عمران خان کے سیکیورٹی اور پروٹوکول کو ضروری سمجھتا ہے
یوتھیا وہ ہے جو نوازشریف اور آصف زرداری کی ٹیکس ایمنسٹی کو برا اور چوروں ڈاکووں کی سکیم سمجھتا ہے جبکہ عمران خان کی ٹیکس ایمنسٹی کو ملکی ترقی کی ضامن اور ایک انقلابی قدم سمخھتا ہے
یوتھیا وہ ہوتا ہے جسے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا ملک ریاض کے طیارے میں سفر کرنا برا اور کرپشن کی بنیاد نظر آتا ہے جبکہ عمران خان کا اسی طیارے میں سفر کرنا جائز نظر آتا ہے،
یوتھیا وہ ہے جسے ن لیگ کے ہر پروجیکٹ میں کرپشن نظر اتی ہے لیکن عمران خان کی جانب سے قومی خزانے سے چالیس ارب نکال کر ملک ریاض کے اکاونٹ میں ڈال دینے میں کوئی کرپشن نظر نہیں آتی
یوتھیا وہ ہے جس کو زرداری خاندان کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات کرپشن کی بنیاد نظر آتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی خاتون اول کو ملک ریاض کی جانب سے جہلم میں تحفتآ ملنے والی پانچ سو کنال اراضی عین حلال نظر آتی ہے
یوتھیا وہ ہے جو چاہتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف بیرونی دوروں میں کمرشل فلائٹ کی اکانومی کلاس میں سفر کرے لیکن وہ وزیراعظم عمران خان کے ہر بیرونی دورے کے لئے خصوصی طیارے کے استعمال پر خوش ہے
یوتھیا وہ ہے جو ن لیگ پیپلزپارٹی کے ہر منصوبے کا مکمل آڈٹ چاہتا تھےلیکن وہ پشاور میٹرو اور مالم جبہ کیسز پر مستقل عدالتی حکم امتناع پر خوش ہوتا ہے
یوتھیا وہ ہے جسے ستائیس ارب روپے والی لاہور میٹرو، پینتالیس ارب والی پنڈی میٹرو مین کرپشن نظر آتی ہے لیکن سو ارب والی میٹرو صاف شفاف نظر آتی ہے
یوتھیا وہ ہے جس کے خیال میں عمران خان کا ٹی وی اینکر کو (شائد پلانٹڈ) انٹرویو میں ایبسلیوٹلی ناٹ کہنا بہادری و جرات کی تاریخی مثال ہے جبکہ نوازشریف کا امریکی صدر کی لالچ و دباو سے بھرپور کئی ٹیلی فون کالز پر ایٹمی دھماکوں کے لئے انکار کرنا ایک معمولی بات ہے
یوتھیا وہ ہے جس کے خیال میں قادر پٹیل کا وزیر صحت بننا اس عہدے کی بےتوقیری جب کہ عثمان بزدار کا وزیراعلی پنجاب بننا اس عہدے کی عظمت و وقار میں اضافہ ہے،
یوتھیا وہ ہے جس کے خیال میں احسن اقبال کا صوبائی منصوبے نارووال سپورٹس کمپلیکس میں وفاقی بجٹ سے پیسہ لگانا کرپشن کی بدترین مثال اور عمران خان کا ملک ریاض کے اکاونٹ میں چالیس ارب روپے ڈلوانا ایک جائز عمل ہے
یوتھیا وہ ہے جس کے خیال میں ن لیگ و پیپلزپارٹی ادوار میں کاروباری افراد کا کابینہ میں شامل ہونا مفادات کا ٹکراو اور کرپشن کی بنیاد ہے جبکہ عمران کابینہ میں کاروباری افراد کا شامل ہونا ایک جائز عمل ہے
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ نوازشریف فوج کی سیاسی مداخلت پر تنقید کرے تو وہ مودی کا یار ہے، سی آئی اے موساد کا ایجنٹ ہے لیکن اگر عمران خان فوج پر تنقید کرے تو یہ جمہوریت کی سربلندی و سویلین بالادستی ہے
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ نوازشریف شدید سعودی و اماراتی دباو کے باوجود یمن جنگ و عرب قطر تنازعہ میں نیوٹرل رہے تو یہ ملکی خودمختاری نہیں لیکن عمران خان سعودی شہزادے کی ایک کال پر ملائشیا دورہ منسوخ کر دے تو یہ ملکی خودمختاری کی جانب اہم قدم ہے
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ پیپلزپارٹی کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کے مترادف ہے جبکہ عمران خان کا اسی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدل کر "احساس" کے نام سے چلانا فلاحی ریاست کی جانب قدم ہے
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ لیگی راہنماوں کی کئی ماہ بےبنیاد کیسز میں جیل میں رہنے کے بعد ضمانت کا مطلب ہے جج جانبدار ہے لیکن تحریک انصاف کے کرپشن کیسز کی انکوائری پر حکم امتناع دینا حقیقی انصاف ہے (مسلمہ قانون ہے کہ عدالت کسی الزام لی انکوائری پر حکم امتناع نہیں دے سکتی,،
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ مریم نواز، بلاول بھٹو موروثی سیاست کی بدترین مثال ہیں جبکہ مونس الہی، زین قریشی، حماد اظہر، پرویز خٹک کے بچے وغیرہ وغیرہ موروثی سیاست کی بہترین مثال ہیں
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ حالیہ پنجاب ضمنی انتخابات دھاندلی کی بدترین مثال تھے جبکہ عمران حکومت میں پریذائڈنگ آفیسرز کو اغوا کر کے منعقد ہونے والے ڈسکہ الیکشن شفاف انتخابات کی بہترین مثال تھی
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ نوازشریف زردای مافیا ہیں بلیک میلر ہیں جبکہ طیبہ گل کی ویڈیو کی بنیاد پر اسے حبس بےجا میں رکھ کر جاوید اقبال کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنے والا عمران خان ایک شریف النفس اور بااصول شخص ہے۔
یوتھیا وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ مشاہد اللہ خان مرحوم اور ان کے بھائی کی ن لیگ کے قیام سے پہلے کی پی آئی اے میں بھرتی کرپشن ہے لیکن گزشتہ دور میں فواد چوہدری کے ہمزلف کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری جائز اور حلال فعل ہے۔
واپس کریں