دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیری عوام اپنے مشن سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے
No image کشمیری عوام پچھلے 75برس سے تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں مصروف ہیں، الحاق پاکستان کی قرارداد پر عمل درآمد کی جد و جہد میں لازوال شہداء اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ بھارت ہزار سال بھی کشمیری عوام پر ظلم و ستم کرتا رہے تب بھی کشمیری عوام اپنے مشن سے ہر گز پیچھے نہں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار 19جولائی یوم قرارداد الحاق پاکستان کے سلسلہ میں جموں و کشمیر لبریشن کمیشن،کشمیر سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ت

قریب سے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، غلام محمد صفی پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان، ڈائریکٹر لبریشن کمیشن سرورحسین گلگتی، ڈائریکٹر کوآرڈینشن راجہ خان افسر خان،سردار ساجد محمود، سردار عظیم سرور،سردار عبدالماجد،سید سجاد کاظمی، ذیشان احمدنے خطاب کیا۔نظامت کے فرائض سردار نجیب الغفور خان نے خطاب کیا۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو قیام پاکستان سے صرف 23 دن قبل کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی وہ عظیم قرار داد منظور کی جس کی پیروی میں کشمیری قوم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی اور آج تک لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکی ہے۔غلام محمد صفی نے کہا19جولائی47 19 کو سری نگر میں عظیم کشمیری راہنما غازی ملت سردار ابراہیم کے گھر جمع ہونے والے 60 کشمیری راہنماؤں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے زریعے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ اپنے مذہبی ثقافتی جغرافیائی اور معاشی حقوق کے تحفظ میں کیا جو ریاستوں کے الحاق کے برطانوی فارمولے کے عین مطابق تھا۔

راجہ منصورخان نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر 10لاکھ سے زائد فورسز مسلط کرکے ظلم و بربریت کر رہا ہے۔ کشمیریوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکئے جارہے ہیں۔مگر ہندوستان کشمیر یوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکتا۔آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔سید یوسف نسیم نے کہا کہ 19جولائی 1947ء کے روز الحاق پاکستان کی قرارداد کی منظوری کے بعد آزا دکشمیر کے لوگوں نے آزاد ی کی جو تحریک چلائی اسکے نتیجے میں موجودہ آزاد خطہ اور گلگت بلتستان کو آزاد کروایا گیا۔ڈائریکٹر سرور حسین گلگتی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مسلم آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوششوں پر عمل پیرا ہے۔وہاں غیر ریاستی افراد کو سٹیٹ سبجیکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

راجہ خان افسر خان نے کہا کہ ریاستی قوانین میں ترامیم کرتے ہوئے بڑے مقدار میں غیر ریاستی افراد کی آباد کاری عمل میں لائی جارہی ہے۔بھارت کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے سراسر منافی ہیں۔اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو ان اقدامات کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔
واپس کریں