دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن کا قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ
No image ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورکل اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ ن اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
واپس کریں