دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان سے کچھ سوالات
No image 1. کیا اسٹیبلشمنٹ نے PMLN کو حکومت بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے سپورٹ کیا ؟
2. کیا مسٹر X یا Y نے رگ الیکشن کروائیں ؟
3. کیا الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کی؟
4. کیا آپ عمران خان ہر جلسے میں جھوٹ بول رہے تھے ؟
5. کیا IK & Co اب الزام تراشی کی معافی مانگے گے ؟
6. کیا عوام کو ہمیشہ اس طرح بے وقوف بنایا جائے گا ؟

محترم عمران خان صاحب اس میں کوئی شق نہیں آپ ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہے اس میں بھی کوئی شق نہیں پاکستان میں آپ کے فالورز موجود ہیں لیکن اس تین ماہ کے دوران آپ نے اپنی تقاریر میں پاک فوج پر جتنے الزامات لگائیں ؟ آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا وہ سب جھوٹ تھے آپ کے پروپیگنڈے اور بیانئے کی وجہ سے آج 5th جنریشن وار کا ایجنڈا کامیاب ہوتا نظر آ رہا ہیں آپ کی تقاریر ایجنڈا صرف اور صرف فوج پر تنقید تھا اس سے یہ ثابت ہوا کہ آپ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں آپ کا اور آپ کے ساتھیوں کا روزانہ کی بنیاد پر رونا دھونا تھا ایک حساس ادارے کا سیکٹر کمانڈر ، ن لیگ کو جتوانے کے لئے ہمارے خلاف کام کر رہا ہے لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے

جناب سابق وزیر اعظم صاحب چھوٹا منہ اور بڑی بات کہ رہا ہوں حساس ادارے کا سیکٹر کمانڈر اور اس ادارے کا سربراہ جس کو ساری دنیا کے انٹیلیجنس ایجنسیاں اول نمبر مانتی ہیں آپ کے خلاف کام کریں اور آپ 16 نشتیں جیت جائیں ؟ پاکستان میں کسی بچے کو بھی بولیں وہ نہیں مانے گا جناب سابق وزیر اعظم صاحب حساس ادارے کا سیکٹر کمانڈر یعنی صوبائی انٹیلیجنس کا سربراہ جو پورے صوبے کو چلاتا ہے دنیا کے تمام انٹیلیجنس اداروں کے بیرونی اور اندرونی پلاننگ کو کونٹر کرتا ہے وہ آپ کے سامنے بے بس ہو گیا ؟ میں دعواہ سے کہتا ہوں مجھ جیسے کمزور انسان کو اگر اسی حساس ادارے کا AD یا Major لگا دیا جائے اور مجھے اپنے چیف کی طرف سے احکامات موصول ہو کہ تحریک انصاف کو جیتنے نہیں دینا ہے تو جناب عرض کرتا چلوں ایم پی اے تو بہت بڑی سیٹ ہے اگر آپ نے میرے ہوتے ہوئے کونسلری کا الیکشن جیتا تو میں ساری عمر آپ کی غلامی کرونگا میں نے بھی گزشتہ 27 سال سے ان اداروں کی کارکردگی دیکھی ہے شاہد کچھ لوگ میری فیملی سے بھی تعلق رکھتے ہو اگر یہ ادارے چاہیں تو ان کی مرضی کے خلاف پرندہ اپنے پر نہیں ہلا سکتا الیکشن میں کامیابی تو دور کی بات ہیں ،

لہذا آپ سے گزارش ہے آئیدہ پاک فوج اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے سے پہلے ضرور سوچھیں اپنا سیاست سیاست کھیلیں لیکن فوج کے کردار پر شق نہ کریں وہ نیوٹرل تھے اور نیوٹرل ہیں آپ انہیں سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش نہ کریں ۔مجھے ان ریٹائرڈ آفیسروں کے رویہ پر افسوس ہوتا تھا جو 40 سال فوج گزارنے کے باوجود اپنے ملک کے فوجی سربراہ کی نیت پر شق کرتے ہیں آپ سیاست میں
ضرور حصہ لیں لیکن اپنے ملک کی فوج کو کمزور یا عوام کے درمیان دوریاں پیدا نہ کریں
واپس کریں