بابائے قوم مقبول بٹ کے جنم دن پر تقریر اور نعرے جرم قرار دے دئیے گئے

(راولاکوٹ ۔آصف اشرف) برطانیہ پلٹ خاتون سے جنسی ہراسانی کرنے کے مرتکب ایس ایچ او چوہدری عمران گرفتار آزاد کشمیر پولیس کے آئی جی عبدالجبار رانا کی خصوصیات ہدایت پر پلندری سے پونچھ پولیس نے پیٹی بھائی چودھری عمران کو گرفتاری کر لیا اس سے پہلے درندہ صفت پولیس آفیسر کو ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے ضمانت قبل از گرفتاری دے دی گئی تھی تاہم برطانوی حکومت کے برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے خط اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے معروف نیشلسٹ سیاست کار راجہ زولفقار ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تحریک شروع کرنے پر پولیس نے کاروائی کرکے
چوہدری عمران کو روپوش ہوکر میرپور سے پلندری پہنچنے پولیس کی حراست میں لے لیا،برطانوی پلٹ میرپور سے تعلق رکھنے والی خاتون سے مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کرنے والے پولیس انسپکٹر کے مقدمے کی سماعت 4 مارچ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون نے پولیس پر یہ الزام لگایا تھا کہ پولیس چوہدری عمران کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے،اور کمزور کیس اور دفعات بنا کر اسے سافٹ کارنر دیا جارہا ہے، جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور شہید کشمیر مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ نے چودھری عمران کو ملازمت سے برخاست کرنے اور قانونی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ محض احتجاج سرد کرنے گرفتاری کسی صورت زیادتی کی سزا نہیں کہ اس پر خاموش ہوا جائے واضح رہے کہ برطانیہ پلٹ خاتون نے پولیس آفیسر چودھری عمران پر شراب کے نشہ میں دھت ہو کر ہراسگی کا شکار کرنے پر مقدمہ کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ آصف اشرف جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر مجتبی بانڈے کو تھانہ میں قید تہنائی میں رکھے جانے کا انکشاف بستر کے بجائے صرف ایک چادر کے استعمال کی اجازت دو روز سے کھانا بھی نہیں ملا۔ وکیل اجمل کا دعویٰ مجتبی بانڈے کے خلاف بابائے قوم مقبول بٹ کے جنم دن پر تقریر اور نعرے جرم قرار دے دئیے گئے چھوٹے بھائی خرم خواجہ سمیت ساتھی کارکنان بھی ایف آئی آر میں نامزد ماں کو بیٹے کو باز نہ آنے بیٹیوں سے ناروا سلوک کی دھمکی مجتبی بانڈے کی گرفتاری کے خلاف سابق صدر فضل محمود بیگ کا روزانہ دارالحکومت میں اور این ایس ایف کے سیکریٹری جنرل محسن عزیز کا دیگر شہروں میں روزانہ افطاری کے وقت احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان راولاکوٹ میں بڑے پیمانے پر مجتبی بانڈے کو رہا کرنے بینرز آویزاں کر دئیے گے این ایس ایف نے رہائی کے بعد اچانک پھر گرفتار کیے مجتبی بانڈے کی والدہ محترمہ کو فون پر بیٹیوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ماں پر بیٹے کو اداروں پر تنقید سے باز رکھنے کی تلقین کا بھی کہا ہے
جے کے این ایس ایف کے صدر غلام مجتبیٰ بانڈے کو کشمیر کے دارالحکومت میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر رکھا ہے ان پر حال ہی میں بغاوت دہشت گردی جیسے دفعات کے تحت درج مقدمات میں گرفتار کی گئی ہے
مجتبیٰ بانڈے کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے اور این ایس ایف کے عہدے داران نے کہا کہ مجتبی بانڈے کے خلاف بغاوت، ادروں کے خلاف تقریر نعرہ بازی کی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیا ان دفعات میں عبوری ضمانت ہو گئی تھی لیکن نقص امن کے دفعہ تین ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ 18 فروری کو مظفرآباد میں ایک تقریب میں لگنے والے نعروں کی ویڈیو مجتبیٰ بانڈے یا ان کے کسی ساتھی نے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی بلکہ ان کے مخالف گروپ کے ایک شخص نے وائرل کی لیکن انتظامیہ اور پولیس ویڈیو وائرل کرنے والے کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کر سکی مقررین کا کہنا تھا کہ متنازعہ علاقے کے شہریوں پر کسی ادارے کے خلاف نعرے لگانے یا تنقید کرنے پر مقدمہ کا اندراج، گرفتاری، غیر آئینی اور غیر قانونی ہے یہ سرا سر آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ مجتبی بانڈے کی گرفتاری کے خلاف نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پر امن احتجاج پر رہائی نہ کی تو اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کرنےا ور بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں کے بائر مظاہرے کریں گے واضع رہے کہ بانڈے پر مقبول بٹ کے یوم پیدائش پر تقریر کے بعد تین ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیاہے این ایس ایف اور دیگر نے خطاب کرتے کہا کہ انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ غلام مجتبیٰ بانڈے اگر ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے دے جس میں مجتبی بانڈے کہے کہ آئندہ اداروں کے خلاف تقریر نہیں کریں گے تو ان کو رہا کر دیا جائے گا تاہم مجتبیٰ بانڈے نے ایسی کسی بھی ویڈیو ریکارڈ کرکے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مجتبیٰ بانڈے کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ہیں مظفرآباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے نعرہ بازی کی اور مجتبیٰ بانڈے کی رہائی کا مطالبہ کیا
کشمیر کے شہروں راولاکوٹ میرپور ،باغ،کوٹلی نکیال میرپور سدھنوتی بلوچ ،تھوراڑ،ہجیرہ، میں بھی نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں
واپس کریں