دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کر دیا
No image (راو لاکوٹ۔ آصف اشرف) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر کی دوبارہ گرفتاری کے بعد سابق مرکزی صدر این ایس ایف نے آج 25فروری کو اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف لانگ مارچ کی خود قیادت کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانیہ میں مقیم این ایس ایف کے سابق صدر انجنئیر خواجہ حسن نے پاکستانی سفارت خانوں کے بائر دھرنے دینے اور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا شوکت مقبول بٹ اورنیشنل عوام پارٹی کے سیکرٹری جنرل عادل خان نے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا رہا کر کے اچانک پھر گرفتار کیے مجتبی بانڈے کی والدہ محترمہ کو فون پر بیٹیوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں بیٹے کو اداروں پر تنقید سے باز رکھنے کی تلقین
جے کے این ایس ایف کے صدر غلام مجتبیٰ بانڈے کو کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے ان پر حال ہی میں بغاوت دہشت گردی جیسے دفعات کے تحت درج مقدمات میں گرفتار کی گئی ہے۔
مجتبیٰ بانڈے کے وکیل معروف قانون دان ممبر نیشنل کونسل جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سابق صدر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مجتبی بانڈے کے خلاف بغاوت، ادروں کے خلاف تقریر نعرہ بازی کی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیا ان دفعات میں عبوری ضمانت ہو گئی تھی لیکن نقص امن کے دفعہ تین ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ فضل محمود بیگ کا کہنا تھا کہ 18 فروری کو مظفرآباد میں ایک تقریب میں لگنے والے نعروں کی ویڈیو مجتبیٰ بانڈے یا ان کے کسی ساتھی نے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی بلکہ ان کے مخالف گروپ کے ایک شخص نے وائرل کی لیکن انتظامیہ اور پولیس ویڈیو وائرل کرنے والے کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کر سکی۔
فضل محمود بیگ کا کہنا تھا کہ متنازعہ علاقے کے شہریوں پر کسی ادارے کے خلاف نعرے لگانے یا تنقید کرنے پر مقدمہ کا اندراج، گرفتاری، غیر آئینی اور غیر قانونی ہے یہ سرا سر آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے۔
فضل محمود بیگ ایڈ ووکیٹ کا کہنا تھا کہ مجتبی بانڈے کی گرفتاری کے خلاف نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پر امن احتجاج اور اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد تین ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔
فضل محمود بیگ ایڈ ووکیٹ نے بتایا کہ انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ غلام مجتبیٰ بانڈے اگر ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے دے جس میں مجتبی بانڈے کہے کہ آئندہ اداروں کے خلاف تقریر نہیں کریں گے تو ان کو رہا کر دیا جائے گا تاہم مجتبیٰ بانڈے نے ایسی کسی بھی ویڈیو ریکارڈ کرکے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مجتبیٰ بانڈے کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ہیں مظفرآباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے نعرہ بازی کی اور مجتبیٰ بانڈے کی رہائی کا مطالبہ کیا
کشمیر کے شہروں راولاکوٹ،باغ،کوٹلی نکیال میرپور سدھنوتی بلوچ ،تھوراڑ،ہجیرہ، میں بھی نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے،ایک زندگی نہیں ہزاروں زندگیاں اپنے نظریات پر قربان کریں گے
25 فروری کو UNO آفس کی طرف مارچ کی کال ہر صورت میں ہو گی روکنے والے سن لیں قیادت اب ہم کریں گے۔۔۔
واپس کریں