کشمیرکلچرل اکیڈمی بھرپور کردار اد ا کررہی ہے ۔ وجاہت رشید بیگ

اسلام آباد ۔جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی مادری زبانوں کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نئی نسل کو مطالعہ کی جانب راغب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو علاقائی زبانوں میں پروموٹ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل مرزا وجاہت رشید بیگ نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں پاکستان کی مادری زبانوں کے ادبی میلہ منعقد 21 تا 23 فروری 2025ء میں شرکت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحان قیوم عباسی اور نگران جموں و کشمیر لبریشن سیل سید ضمیر الحسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری لبریشن سیل نے کہا کہ پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کی نمائندگی آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کر رہی ہے۔ کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے یہ ادبی میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
اس ادبی میلہ میں آزاد کشمیر کے نامور ماہر لسانیات کشمیر میں بولی جانے والی علاقائی زبانوں کی تاریخ، ضرورت اور دور حاضر میں ان کی ترویج کے لیے سیر حاصل گفتگو فرما رہے جس سے کشمیر کی علاقائی زبانوں کو فروغ ملے گا۔ مرژا وجاہت رشید بیگ نے ڈائریکٹر جنرل کلچرل اکیڈمی فیضان مغل، منیر ممتاز کیانی اور دیگر سٹاف کو مبارکباد دینے ہوئے کہا کہ کشمیری کلچر کو اجاگر کرنے میں کشمیرکلچرل اکیڈمی بھرپور کردار اد ا کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف تہذیبوں ، ثقافتوں اور زبانوں کا عکاس ملک ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں کیونکہ ہماری تہذیب کے مختلف رنگ ہونے کے باوجود اس میں بہت مماثلت بھی پائی جاتی ہے اور ہم سب ایک دوسرے سے محبت کے رشتہ میں جڑے ہوئے ہیں۔
واپس کریں