دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مہاجرین جموں کشمیر کے 12 انتخاباتی حلقوں سے ممبران اسمبلی کے فنڈز ختم
No image ( آصف اشرف) ۔آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فیصلہ پر اظہار تشکر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر حکومت کو بلدیاتی نمائندوں کے بجائے ممبران اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ۔پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں کشمیر کے 12 انتخاباتی حلقوں سے منتخب ممبران اسمبلی کے فنڈز بھی ختم کردیئے ہیں ۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز خان اورجسٹس چوہدری خالد رشید پر مشتمل دورکنی بینچ نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے دائر تین درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
درخواست گزار جاوید شریف ،راجہ فہیم فاروق اور عبدالمجید مغل وغیرہ نے آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 پر من وعن عمل درآمد کرانے کیلئےآزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ میں تین درخواستیں دائر کررکھی تھیں جن کے ذریعے ممبران اسمبلی کے بجائے لوکل گورنمنٹ فنڈز منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی عدالت العالیہ نے اپنے فیصلے میں آزاد کشمیر حکومت کو لوکل گورنمنٹ فنڈز ممبران کو جاری کرنے کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کرنے کا حکم دیا یے ۔درخواست گزاروں کے وکیل راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے یائی کورٹ کے فیصلے کو لینڈ مارک ججمنٹ قرار دیا ہے۔
واپس کریں