دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آئی ایم ایف۔ اعتراض اٹھانے کا امکان اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ
No image پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ ہوگیا ، کراچی میں اور اندرون ملک 2روز سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی نہیں ہو سکی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث آئل انسٹالیشن ایریاز ماڑی پور، پورٹ قاسم اور دیگر مقامات پر پٹرولیم مصنوعات کی لوڈنگ ان لوڈنگ کی جگہوں پر بہت زیادہ پانی کھڑا ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کے وہاں پھنس جانے کا امکان ہے، اس لیے متعلقہ مقامات سے 2دن سے پٹرولیم مصنوعات کی کسی بھی قسم کی فراہمی نہیں ہوئی ہے، اگر وفاق یا سندھ حکومت جلد سے جلد مذکورہ مقامات سے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کرتیں تو عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی 2 دن کے بعد سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا اور پٹرول پمپس بند ہو سکتے ہیں۔جنگ سے گفتگو میںانہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از نکاسی آب کا بندوبست کرکے ٹرانسپورٹرز کو سہولت دی جائے تاکہ پاکستان کے کونے کونے میں ہمارے آئل ٹینکرز سپلائی بحال کرسکیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف قیمتوں میں کمی پر اعتراضات اٹھا سکتا ہے کیونکہ اسلام آباد نے رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے ذریعے 855 ارب روپے کمانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ فی الحال حکومت نے اب تک پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر لیوی اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کردی ہے۔ بشکریہ جیو نیوز
واپس کریں