دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبول بٹ کا یوم شہادت،دو الگ الگ ریلیاں اور دو الگ جلسے
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) قوم پرست دھڑے پھر منقسم بابائے قوم مقبول بٹ کے یوم شہادت پر الگ الگ تقاریر یب کی صف بندی اس سال مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر یہ امید پھر دم توڑ گئی ہے ہے کہ مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت مشترکہ طور ہوگا وطن دوست اتحاد میں شامل قوم پرست اور ترقی پسند دھڑے باہم مل کر پوری قوت سے یہ دن منائیں گے رات راولاکوٹ کے کچہری چوک سے مقبول بٹ شہید چوک تک مشعل بردار ریلی نکال کر اس کی شروعات کر دی نو فروری کو موٹر ریلی اور دس فروری کو پھر مشعل ریلی نکالی جائے گی مگر لیبریشن فرنٹ یاسین ملک نے مشترکہ طور یوم شہادت مقبول بٹ منانے دو ٹوک انکار کر دیا اور کہا کہ مرکزی ترجمان رفیق ڈار کی طرف سے وطن دوست اتحاد کے ساتھ مل کر یوم مقبول منانے کا فیصلہ راولاکوٹ میں نہیں عمل ہوگا یہاں کے حالات کے پیش نظر جے کے ایل ایف راولاکوٹ میں وطن دوست اتحاد سے ہٹ کر اپنا الگ جلسہ اور ریلی کرے گا دو الگ الگ ریلیاں اور دو الگ جلسہ ایک مرتبہ پھر قوم پرست جماعتوں کے نعرے فتح کی سمت متحد بڑھے چلو کی نہ صرف نفی کریں گے بلکہ مخالف سیاسی جماعتوں کے سامنے مزاق بھی بن جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیری باکسر ورلڈ چمپئین بن گیا برطانیہ میں مقیم کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاوں ڈونگی سے تعلق رکھنے والا آدم عظیم باکسنگ میں ورلڈ چیمپیئن بن گیا کشمیری نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی، برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں کشمیری نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کوشکست دی ، ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مقابلے میں کشمیری نژاد برطانوی باکسرآدم عظیم اور قازقستان کے باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس ایک دوسرے کے مدمقابل تھے ، مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے اپنے مدمقابل قازقستان سے تعلق رکھنے والے باکسر لیپی نیٹس کو مسلسل وار کرکے زمین پر گرا دیا۔مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں بھی آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا تاہم آدم عظیم نے کھیل کے نویں راؤنڈ میں قازق باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کو شکست دے دی۔لندن کے ویمبلے ارینا میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شاندار کارکردگی پر باکسر آدم عظیم کو دل کھول کر داد دی۔آدم عظیم کا تعلق ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ڈونگی سگیام کے گاؤں کروٹاں سے ہے اور اس سے پہلے بھی یورپین سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں ، وہ اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے، شاندار کامیابی پر کشمیر کمیونٹی برطانیہ اور عوام علاقہ ڈونگی نے آدم عظیم کو مبارکباد پیش کی۔۔۔۔۔

والی بال ایسوسی ایشن پونچھ (حقیقی) کا آج 8فروری کو حلف ہوگا والی بال ایسوسی ایشن کی اس تنظیم نے سولہ جنوری کے الیکشن کا بائی کاٹ کر کے تنظیم سازی کی تھی جس کے سرپرست اعلی جاوید جان صدر قمر جہانگیر جنرل سیکرٹری منظور خان سنئیر نائب صدر یونس خان نائب صدور مہران خالق عثمان خان واصف سرور فیصل رضوی اسد چودھری کاشف حمید ایڈیشنل سیکرٹری راحیل طارق ڈپٹی سیکرٹری افرائیم جوائنٹ سیکریٹری کامران یونس سیکریٹری اطلاعات خلدون رحیم اور سیکرٹری مالیات رضوان آزاد قابل ذکر ہیں مزکورہ تنظیم نے آزاد کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے آئین کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی کہا کہ سولہ جنوری کو ضلع پونچھ کے ہونے والے الیکشن غیر آئینی تھے اور قمر جہانگیر کی قیادت میں بنی باڈی ہی والی بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پونچھ کی نمائندہ قیادت ہے۔
واپس کریں