چین اب امریکی ڈالر کو چیلنج کرنے کی جرات کر سکتا ہے/شہریار حسن

پچھلی مالی سہ ماہی سے، امریکہ نے باضابطہ طور پر شرح سود میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے، لیکن شرح میں کمی کی حد بہت سی توقعات سے تجاوز کر گئی۔ اس کے باوجود، فیڈرل ریزرو، امریکہ کا مرکزی بینکنگ نظام – جسے بول چال میں "فیڈ” کہا جاتا ہے – 2025 اور 2026 میں مزید چار شرحوں میں کمی کاامکانی تصور رکھتاہے۔یہ امریکی اقتصادی منڈی پر منفی اثر ڈالے گا اور چینی کرنسی، جسے رین منبی (renminbi) کہا جاتا ہے، طویل مدت میں مضبوطی کی طرف جائے گی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ چین الٹا امریکہ کو اقتصادی طور پر کاٹ دے۔
امریکہ- چین "مقابلہ بازی ” میں امریکہ غالب پوزیشن کھو سکتا ہے
پچھلی نصف صدی کے دوران، آمرانہ سیاست، ملکی سطح پر یکساں اور کلی نظام اور غیر منصفانہ مسابقت جیسے نام نہاد فوائد کی وجہ سے، چین نے معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ تاہم، گزشتہ برسوں میں چین کی ترقی کی ڈاکو(bandit ) منطق بھی دنیا کے بیشتر جمہوری ممالک میں انتہائی عدم اطمینان کا باعث بنی ہے۔ اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ بھی ان ممالک میں شامل ہے۔
2018 میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے محرک کے تحت، امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے چین کے خلاف "تجارتی جنگ” شروع کی۔ چونکہ امریکہ عالمی تجارت میں سب سے طاقتور ہتھیار رکھتا ہے – ڈالر – جس سے چین کو عالمی تجارت کے حوالے سے انتہائی غیر فعال اور دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا گیا ہے۔ تاہم، امریکہ کے لیے کمیونسٹ چین کو چند تجارتی رکاوٹوں سے شکست دینا غیر حقیقی ہے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلہ اکثر ایک دیرینہ کھیل ہوتا ہے جو نہ صرف اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ کس کی مٹھی بڑی ہے بلکہ اس پر بھی کہ کس کا عزم مضبوط ہے۔
تاہم، کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ چند سالوں میں امریکی میکرو اکانومی مشکل میں پڑ جائے گی۔ 2020 سے، امریکہ کو شدید افراط زر کا سامنا ہے۔ عام طور پر، اس کے لیے فیڈ کو شرح سود بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ 2024 کے آخر میں 35.5 ٹریلین ڈالر کےخطرے کے نشان کو توڑتے ہوئے، امریکی قرضہ نئی بلندیوں کو چھونے کے ساتھ، فیڈ قرض کے دباؤ کو روکنے کے لیے شرح سود کو کم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
اگر فیڈ شرح سود میں کمی کرنا جاری رکھتا ہے تو امریکی ڈالر نے جو فائدہ گزشتہ برسوں میں جمع کیا ہے وہ زیادہ تیزی سے ٹوٹ جائے گا۔ بہت سے ممالک اب چین کی فعال وکالت کے تحت ایک "ملٹی کرنسی” سیٹلمنٹ سسٹم (“multi-currency” settlement system )کو فروغ دے رہے ہیں۔ چین ڈالر کے اصل فوائد کو بھی تھوڑا تھوڑا کرکے کمزور کرتا جا رہا ہے۔ پچھلے اگست میں، جیسے ہی فیڈ کی آئندہ شرح سود میں کمی کی خبر جاری ہوئی، صرف ایک ہفتے کے اندر رین منبی میں 1,000 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماضی میں امریکی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے رینمنبی کو جو نقصانات اٹھانا پڑے ان سب کی تلافی ایک ساتھ ہو گئی۔
چین الٹا امریکہ کو کاٹنے والا ہے۔
امریکہ اس وقت ایک دوراہے پر ہے: قرض کی موجودہ صورتحال کے ساتھ شرح سود میں اضافہ ممکن نہیں ہے، لیکن شرح سود کو مزید کم کرنا انتہائی نقصان دہ نتائج کا باعث بنے گا۔ سب سے پہلے، جب ڈالر کی قدر گرتی ہے، یا قیمت کھو دیتی ہے، تو سرمایہ اچانک سب سے زیادہ شرارتی مصیبت بن جاتا ہے۔ سرمایہ کار سرمایہ کاری کے بہتر منافع تلاش کرنے کے لیے چین جیسی دوسری جگہوں پر جانے کا امکان تلاش کرتاہے۔ سرمایہ منافع کی تلاش میں ہے، اور سرمایہ کار وہیں جائیں گے جہاں منافع زیادہ ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ مزید ڈالر کے فنڈز چین میں آئیں گے۔
دوسرا، اگر رینمنبی کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے، تو یہ چینی صارفین کی حقیقی قوت خرید کو فروغ دے گا۔ اس سے چینی عوام کی حکومت کے خلاف عدم اطمینان کو کافی حد تک کم کیا جائے گا۔
تیسرا، پردے کے پیچھے ایک گہری "کرنسی جنگ” چل رہی ہے۔ ڈالر کے عالمی تسلط نے دیگر ممالک کو ڈالر پر عدم اطمینان کا باعث بنا دیا ہے۔مزید یہ کہ امریکی پابندیوں نے بھی امریکی بالادستی پر سوالیہ نشان لگائے ہیں۔ اور کرنسی کی ساکھ ہمیشہ سیاسی معاشیات اور تزویراتی ساکھ کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، امریکی مالیاتی پالیسی سے عدم اطمینان نے ایک خاص حد تک امریکہ کو چیلنج کرنے کی چین کی صلاحیت کو تقویت دی ہے۔
چوتھا، اگرچہ ڈالر کی قدر میں کمی کے نتیجے میں چین کے لیے برآمدات سست ہو سکتی ہیں، لیکن رینمنبی کی قدر میں اضافہ چین کو عالمی کھیل میں مزید سودے بازی کے چپس خرید سکتا ہے۔اور ہم جانتے ہیں کہ کرنسی کی قدر میں کمی برآمدات میں کمی کا باعث لاگت میں اضافے کی وجہ سے بنتی ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر چینی قوت خرید میں اضافہ امریکی مسابقت کو چیلنج کرسکتا ہے اور اس کے ایسا کرنے کا قوی امکان ہے۔
امریکہ کی میکرو اکنامک صورتحال زیادہ پر امید نہیں ہے۔ ایسے حالات میں، امریکہ میں شرح سود میں کمی کی اس لہر سے پیدا ہونے والا ہنگامہ چین کے لیے مزید اسٹریٹجک مواقع کھول سکتا ہے۔ اس لیے آنے والے سال میں امریکی مالیاتی پالیسی میں کسی بھی معمولی سٹریٹجک غلطی کے نتیجے میں چین کی جانب سے شدید اور مہلک جوابی حملہ ہونے کا امکان ہے، جس پر ایک عرصے سے امریکا کی نظریں ہیں۔
واپس کریں