دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جدید میڈیکل لیبارٹری کا قیام عمل میں آ گیا
No image (پلندری۔نمائندہ خصوصی،نامہ نگار، نیوزایجنسیاں) عوام علاقہ کی دیرینہ ضرورت کے پیشِ نظر جدید میڈیکل لیبارٹری کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کا عوام اور ڈاکٹر حضرات نے خیر مقدم کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع پلندری، بائی پاس روڈ (اسپتال روڈ) پر ajklabsکے نام سے جدید اور نئی میڈیکل مشینوں پر مبنی میڈیکل لیبارٹری نے میڈیکل ٹیسٹوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان لیب کے مطابق ajklabsکا عملہ تربیت یافتہ ہے، پاک آرمی کی میڈیکل کورAFIP کے ریٹائرڈ میڈیکل ٹیکشنیشنز کی زیرِ نگرانی میڈیکل ٹیسٹ سر انجام دیئے جائیں گے جبکہajklabs محکمہِ صحت آزاد کشمیر سے باقائدہ رجسٹرڈ لیب ہے۔
ترجمان اے جے کے لیب نے نمائندہ بیدار نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی کمزور قوتِ خرید اور مہنگائی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مستحق افراد اور سرکاری ملازمین کو میڈیکل ٹیسٹوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ عوام کو ہوم سمپلنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، مقصد اس دور دراز علاقے میں عوام کی خدمت کرنا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہم طبی تشخیصی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں تا کہ مریض اپنی صحت اور تندرستی کے لیے درست نتائج اور بروقت آگاہی حاصل کریں جسے ہماری جدید ترین سہولیات اور ماہر میڈیکل ٹیم یقینی بناتی ہے۔
لیبارٹری ٹیسٹوں اورajklabs سے متعلق مذید معلومات اور راہنمائی کے لیئے لیب کی ویب سائٹwww.ajklabs.com.pk کا وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
واپس کریں