دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت قابض ملک ہے جس کے غاصبانہ قبضے کو کشمیری نہیں مانتے
No image قائد اعظم کے دست راست رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان، دو قومی نظریہ کے مضبوط داعی اور الحاق پاکستان کے زبردست حامی تھے جنہوں نے اپنی فہم و فراست اور بے لوث قیادت سے ڈوگرہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی مسلمان قوم کو آزادی کا شعور دیا اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے تشخص و وقار کو بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہارکشمیرانسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے جموں و کشمیر لبریشن سیل(لافئیر ونگ) کے زیر اہتمام "قائد ملت چوہدری غلام عباس ایک عہد ساز شخصیت" کے موضوع پر خصوصی لیکچر میں کیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل سرور حسین گلگتی، جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے سنئیر رہنماء شیخ نذیر احمد، معروف کالم نگار محمد ساجد قریشی الہاشمی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان عبد الماجد ارشاد، ڈپٹی ڈائریکٹر و حجانچارج لافئیر ونگ سردار ساجد محمود، انچارج میڈیا نجیب الغفور خان، راجہ راشد رضا اور مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات موجود تھے۔ ابتدائی کلمات سردار ساجد محمود جبکہ نظامت کے فرائض نجیب الغفور خان نے ادا کئے۔ الطاف حسین وانی نے کہا جموں و کشمیر لبریشن سیل ایسے پروگرامات کا اہتمام کرکے نوجوان نسل کو مسئلہ جموں و کشمیر ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ہیروز کے حوالے سے اگائی پیدا کرتا ہے جو انتہائی احس اقوام ہے۔ الطاف حسین وانی نے کہا کہ تحریک آزادی جموں و کشمیر میں چوہدری غلام عباس کی خدمات مدتوں یاد رہیں گی، چوہدری غلام عباس مرحوم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ،غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان، کے ایچ خورشید اور دیگر راہنماء تحریک آزادکشمیر کے وہ عظیم قائد تھے جنہوں نے شمع آزادی کے پروانے کے لیے ہمیشہ لازوال کردار ادا کیا ۔ قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ نے جس منزل کا تعین کیا اس کی تکمیل تک کشمیری قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں تک رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے ریاست جموں کشمیر میں تحریک پاکستان کے قافلہ سالار اور علمبردار کی حیثیت سے ریاست کے پست وبالا طول و عرض سے نعرہ پاکستان مضبوط و محبوب بنانے کےلئے شب و روز تگ دو کی۔ آپ نے قائد اعظم کے وفاداری ساتھی اور تحریک پاکستان کے ایک انتھک سپاہی کی حیثیت سے نظریہ پاکستان کی سربلندی کیلئے جو مجاہدانہ جرات مندانہ جدوجہد کی وہ بلا شبہ تحریک پاکستان کا ایک سنہری ورق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی بہت پرانی ہے۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ۔بھارت قابض ملک ہے جس کے غاصبانہ قبضے کو کشمیری نہیں مانتے ۔ نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
واپس کریں