دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عباسپور تھانہ میں ملزم کے بال کاٹنے کے غیر انسانی فعل
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) سیز فائر لائن سے ملحق ضلع پونچھ کے عباسپور تھانہ میں ملزم کے بال کاٹنے کے غیر انسانی فعل پر عوام علاقہ سراپا احتجاج سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے نماز جمعہ کے بعد عباس پور چوک میں احتجاجی مظاہرہ ملوث پولیس اہل کاروں کو ملازمت سے برخاست کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ۔
عباسپور پولیس کی جانب سے ملزم کے بال کاٹنے اور تشدد کرنے کے خلاف عباسپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فوری جوڈیشل کمیشن بنا کر معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملزم محمود شاہ کا فوری میڈیکل کروایا جائے اور ایس ایچ او عباسپور شاہد اقبال نامی شخص اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کیا جائے بعد ازاں مظاہرین نے انتظامیہ کو دو دن کا وقت دیا ہے کہ اگر ایس ایچ او سمیت ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو مین پل بند کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا اگر کسی طرح سے بھی کوئی نقصان ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ کی ہو گی ۔۔۔۔۔
واپس کریں