دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ
No image پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کیساتھ دوبارہ اسلام آباد جانیکا فیصلہ کرلیا ہے اورمرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟.
ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض،مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟
وزیر اعلیٰ گنڈاپور پر اظہار اعتماد ، تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
واپس کریں