دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
غداری کے فتوے کرپشن اور کرتوت چھپانے کے لیئے دیئے گئے
No image پی ٹی آئی کو حکومت میں لانے کا یہ جو سارا نظام تھا وہ بھی جعلی تھا، اہم پوزیشن دینے کا کام بھی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر ہوتا تھا۔عمران خان کہتے تھے کہ وہ غیر سیاسی عورت ہیں ان سے کوئی بات نہ کرے تو سیاست میں ان کا عمل دخل ثابت ہوگیا ہے۔بہت دیر سے بہت سارے شواہد یہ بتا رہے تھے کہ بشریٰ بی بی حکومتی معاملات میں عمل دخل کرتی ہیں سیاسی معاملات میں عمل دخل کرتی ہیں بلکہ عمران خان کے پیچھے سارا کچھ بشریٰ بی بی کرتی ہیں۔

اس آڈیو ٹیپ کے بعد اب بہت ساری چیزیں عیاں ہوگئی ہیں عمران خان کہتے تھے کہ وہ غیر سیاسی عورت ہیں ان سے کوئی بات نہ کرے تو سیاست میں ان کا عمل دخل ثابت ہوگیا ہے ان کا جواب اب ہمیں دینا پڑے گا۔جو وہ پردے میں رہتی ہیں بڑی اچھی بات ہے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے مگر جو سیاسی پردہ ہے ان کے ہر پردے میں کرپشن چھپی ہے۔
کہیں پر ہیرے نکلتے ہیں کہیں سے پلاٹ نکلتے ہیں کہیں سے غداری کے فتوے نکلتے ہیں۔جو ہر کرپشن کا اسکینڈل ہے وہ بنی گالہ بشریٰ بی بی سے ہوتے ہوئے عمران خان تک جاتا ہے۔ یہ کتنی چیزوں کی تردید کریں گے کتنوں کو کہیں گے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے آپ جس ایکٹ کی بات کررہے ہیں آپ کا قانونی کارروائی کرنا حق ہے۔ تو آپ لے جائیں جہاں پر آپ چاہتے ہیں اگر یہ غلط ہے دنیا کی کسی اہم ترین ایجنسی یا ادارے سے تصدیق کروالیں۔ بہت سارے شواہد ہیں جن کو ابdeny نہیں کیا جاسکتا جتنے کرپشن کے معاملات ہیں وہ فرح گوگی کے ذریعے ہوں یا دوسر ے وہ سارے بشریٰ بی بی ڈیل کرتی رہی ہیں اور پردہ ایک ڈھونگ ہے صرف اپنے آپ کو تنقید سے بچانے کے لئے ہے۔یہ سابق وزیراعظم کی نہیں سابق خاتون اول کی گفتگو ہے۔ وہ پہلے خود اس غیر قانونی عمل کا دفاع کرچکے ہیں۔ ایک تو ان کے پاس اس کے لئے کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے دوسرا یہ جو آڈیو آیا ہے اس کو آج تیسرا دن ہے لیکن کسی فورم پر انہوں نے تردید نہیں کی۔ بہت ساری ایسی تقرریاں جس کو کہا جاتا تھا کہ بشریٰ بی بی نے چلے سے یا ان کا فال سے نام نکالا ہے وہ لگائے جاتے تھے۔ جو بشریٰ بی بی کے یہ کارنامے عمران خان سے ذکر کرتا تھا اس کو ہٹا دیا جاتا تھا۔ اہم ترین پاکستان کے لوگ اس لئے ہٹائے گئے کیوں کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کے کرپشن کے بہت سارے ثبوت عمران خان کو دیئے تھے ۔ وزیر بھی ہٹائے جاتے رہے اور سرکاری افسران بھی یہ جو بار بار پردے کا ذکر کرتے ہیں بڑی اچھی بات ہے مگر یہ پردے میں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

اب ہر چیز فیصل آباد کے انڈسٹریل پلاٹ ہوں، ہیرے ہوں، کسی طرح کک بیکس ہوں اس کے بعد یہ فتوؤں کا جو سلسلہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ غداری کے فتوے صرف اس لئے دیئے جارہے ہیں کہ اپنے گناہ چھپائے جائیں۔ اپنے سارے وہ کرتوت چھپائے جائیں جو پچھلے پونے چار سال پردے کے پیچھے کئے جاتے رہے۔بہت سارے معاملا ت پر کارروائی پہلے ہی چل رہی ہے ہم تو حیران ہیں جتنا لوگوں نے سوچا نہیں تھا اس سے زیادہ چینلز اور معاملات اس وقت زیر تفتیش ہیں۔ فیصل آباد انڈسٹریل پلاٹ ہے اسی طرح باہر سے آنے والے اربوں روپے کی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اس کے بعد بے شمار ٹرانسفر، پوسٹنگ ہیں وہ اس قدر زیادہ ہیں کہ حیران کن حد تک۔عمران خان کو کم از کم اب یہ سہارا نہیں لینا چاہئے کہ ان کی گھر والی غیر سیاسی عورت ہے۔ وہ سیاسی بھی ہیں۔(تجزیہ کار)
واپس کریں