شہداء جموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ راجہ محمد اسلم خان
مظفرآباد۔06 نومبرکو جموں کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ”یوم شہداء جموں“بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جموں وکشمیر لبریشن سیل اور آل جموں ریفوجیز و یلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خورشید نیشنل لائبریری جلال آباد، مظفرآباد ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزرائے کرام، سیاسی جماعتوں کے قائدین، کل جماعتی حریت کانفرنس کے زعماء کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم خان نے آل جموں ریفیوجی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ اکتوبر و نومبر1947ء میں ڈوگرہ فورسز، آرایس ایس، سکھ اور ہندؤ جتھوں نے لاکھوں جموں کے مسلمانوں کو شہید اور پاکستان کی طرف ہجرت کرنے پر مجبورکیا۔
اس طرح نومبر1947 ء کے پہلے ہفتہ میں اڑ ھائی لاکھ کے قریب جموں کے بے گناہ مسلمانوں کو ڈوگرہ انتظامیہ اور ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹر یہ سیوک سنگھ کے غنڈوں نے پاکستان میں بحفاظت لانے کے بہانے شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء جموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق, حق خودارادیت ضرور ملے گا۔
واپس کریں