دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شدید سردی میں نابینہ خواتین اور مردوں کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) نابینہ افراد کا 24اکتوبر کو آزاد کشمیر حکومت کے یوم تاسیس پر احتجاج ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کہ نعروں سے نابینہ خواتین اور مردوں نے راولاکوٹ کو گرما کر رکھہ دیا ۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا وکھرا احتجاج ۔شدید سردی میں نابینہ خواتین اور مردوں کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ۔
چھویں رات بھی نابینہ خواتین اور مردوں نے سڑک پر گزاری۔ سابق وزیراعظم یعقوب خان نے متاثرین سے ملاقات میں بے بسی ظاہر کر دی تاہم معزوروں کا کوٹہ پانچ فیصد کروانے اسمبلی میں قرار داد لانے کا اعلان کیا گزشتہ روز پہلی پیش رفت سامنے آئی کہ انتظامیہ نے معزور افراد کی گریڈیشن کے لیے کمیٹی بنا دی متاثر ین کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی وزیراعظم آزاد جموں کشمیر نے این ٹی ایس پاس نابینہ افراد کی ایک ہفتہ میں تقرری کے بجائے معذور وں کے کوٹہ کو 2فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر دیا تھا جس کے ردعمل میں احتجاج کرتے نابینہ افراد نے راولاکوٹ میں اہم چوک بند کر کے دھرنا دے رکھاہے ۔ چھٹی رات بھی سردی میں معذور مرد وخواتین نے دھرنا میں گذار کر وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کی حکومت کے منہ پر طمانچہ مار ڈالا سابق صدر ریاست یعقوب خان بھی اظہار یک جہتی کرنے پہنچ گئے نابینہ ہیں کمزور نہیں آنکھوں والو ہمارا ساتھ دو ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعروں سے شہر گونجتا رہا سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے لیے
مختص کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ ملنے اور وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف نابینا افراد نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے عقب میں واقع چوک میں دھرنا دےکر ایک اور رات سردی میں سڑک پر گذاری جس باعث ٹریفک بلاک ہے خصوصی افراد وزیراعظم انوار الحق وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے خلاف وقفہ وقفہ سے نعرہ بازی کرتے ہیں
ان معذوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف مقامات کے سامنے دھرنے دیے اور احتجاج کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گذر گیا ہے جو روزانہ حکومت کی ٹرخاو پالیسی پر احتجاج کرتے ہیں اب سڑک پر بیٹھ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس پاس کرنے کے باوجود ہمیں اپنے حق سے محروم رکھا گیا ہے ۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ عشرے وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے دورہ کے دوران ہم سے ملاقات کی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ این ٹی ایس میں کامیاب ایم فل نابینا خاتون کو ایک ہفتہ میں ملازمت دینے کے ساتھ خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھا کر ان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا مگر وزیراعظم نے ہمارے ساتھ وعدہ وفا نہیں کیا ہے اور ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے بجائے کوٹہ بڑھانے کے مخصوص کوٹہ دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے اب اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہے ہم یا تو اپنا حق لےکر جائیں گے یا ہماری لاشیں دھرنا سے گھر جائیں گی ۔
واپس کریں