دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
زیادہ میٹھا کھانے کی عادت ذیابیطس کے علاوہ سنگین مرض کا شکار بناسکتی ہے
No image بہت زیادہ میٹھا کھانے کی عادت نہ صرف ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بڑھاتی ہے بلکہ اس سے دماغی امراض جیسے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ جو افراد چینی سے بنی غذاؤں اور مشروبات کو پھلوں اور سبزیوں پر ترجیح دیتے ہیں ان کے جسموں کے اندر ورم اور گلوکوز کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے نتیجے میں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دماغی امراض جیسے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
چینی کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
ان افراد کو ورم، ہائی بلڈ گلوکوز اور خون میں چکنائی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس سے ہماری صحت پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، اگر کیک، مٹھائیاں اور میٹھے مشروبات آپ کو پسند ہیں تو ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سے صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس عادت سے ڈپریشن جیسے مرض کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ ذیابیطس اور امراض قلب کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
جرنل آف ٹرانسلیشنل میڈیسن ۔برطانیہ
واپس کریں