دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اراکینِ اسمبلی کے لیے بھی چند قوانین ضروری ہیں
No image اراکینِ اسمبلی کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ہاؤس رینٹ گاڑی کی ایندھن گھر کے بل بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک کے ائیر ٹکٹ کچن کا خرچہ آفس کا خرچہ میڈیکل اور نہ جانے کیا کیا مراعات حاصل نہیں ہوتی اور یہ وہ مراعات ہیں جن کا ایک عام آدمی تصور بھی نہیں کرسکتا جبکہ ان مراعات پر حکومتی خزانے سے سالانہ 85 ارب روپے کی رقم خرچ ہوجاتی ہے-اور یہ سارا پیسہ آپ کی اور ہماری جیب سے ہی نکالا جاتا ہے- اس سب کے باوجود عوام بنیادی سہولیات تک سے محروم ہے-

اگر اس ملک میں واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر یہ جنگ آپ کو خود لڑنا ہوگی- اس وقت عوامی رائے کے مطابق سیاستدانوں اور اراکینِ اسمبلی کے لیے بھی چند قوانین لازمی ہونے چاہیئے تاکہ عوام کے درد کا احساس کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کو عوام کا درد حقیقت میں سمجھ آجائے-

یہ قوانین مندرجہ ذیل ہیں آپ بھی جانیے اور سوچیے:

1. پارلیمنٹ کے ارکان کو پنشن نہیں ملنا چاہئے کیوں کہ یہ نوکری نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک انتخاب ہے اور اس کے لئے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی ہے مزید یہ کہ سیاستدان دوبارہ سے سیلیکٹ ہو کے اس پوزیشن پر آسکتے ہیں-

2. مرکزی تنخواہ کمیشن کے تحت پارلیمنٹ کے افراد کی تنخواہ میں ترمیم کرنا چاہئے. ان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہونی چاہیے- (فی الحال، وہ اپنی تنخواہ کے لئے خود ہی ووٹ ڈالتے ہیں اور اپنی مرضی سے من چاہا اضافہ کر لیتے ہیں)

3. ممبران پارلمنٹ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ہسپتال میں ہی علاج کی سہولت لینا لازم ہو جہاں عام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوتا ہے-

4. تمام رعایتیں جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی، فون بل ختم کیا جائے یا یہی تمام رعایتیں پاکستان کے ہر شہری کو بھی لازمی دی جائیں- (وہ نہ صرف یہ رعایت حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان ان کو انجوائے کرتا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اس میں اضافہ کرتے ہیں)

5. ایسے ممبران پارلیمنٹ جن کا ریکارڈ مجرمانہ ہو یا جن کا ریکارڈ خراب ہو حال یا ماضی میں سزا یافتہ ہوں موجودہ پارلیمنٹ سے فارغ کیا جائے اور ان پر ہر لحاظ سے انتخابی عمل میں حصّہ لینے پر پابندی عائد ہو اور ایسے ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے ہونے والے ملکی مالی نقصان کو ان کے خاندانوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پورا کیا جائے۔

6. پارلیمنٹ ممبران کو عام پبلک پر لاگو ہونے والے تمام قوانین کی پابندیوں پر عمل لازمی ہونا چاہئے.

7. اگر لوگوں کو گیس بجلی پانی پر سبسڈی نہیں ملتی تو پارلیمنٹ کینٹین میں سبسایڈڈ فوڈ کسی ممبران پارلیمان کو نہیں ملنی چاہیے-

8.ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سیاستدانوں کے لئے بھی ہونا چاہئے. اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونا چاہئے اگر میڈیکلی ان فٹ ہو تو بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے پارلیمان میں خدمت کرنا ایک اعزاز ہے، لوٹ مار کے لئے منافع بخش کیریئر نہیں-

9. ان کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ہونی چاہئے اور دینی تعلیم بھی اعلیٰ ہونی چاہیئے اور پروفیشنل ڈگری اور مہارت بھی حاصل ہو اور NTS ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو.

10.ان کے بچے بھی لازمی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں-

کیا آپ نہیں سوچتے کہ اس مسئلے کو اٹھائے جانے کا وقت ہے؟ اگر آپ اس سے متفق ہیں تو، اس کو شئیر کریں اپنے لیے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے.

بشکریہ:ہماری ویب
واپس کریں