دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پہاڑی زبان کو مادری ،رٹ دائر کر دی گئی
No image (راولاکوٹ، آصف اشرف) آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پہاڑی زبان کو مادری زبان قرار دے کر اس کو زبانوں کے خانہ میں شامل کرنے رٹ دائر کر دی گئی ہے۔ امجد یعقوب راجہ اعجاز عامر جمیل ایڈوکیٹس کے توسط سے دائر رٹ میں پہاڑی ادبی بھٹک نے موقف اختیار کیا کہ پہاڑی زبان نہ صرف منقسم دھرتی ماں جموں کشمیر کے مختلف علاقوں بلکہ بھارت اور نیپال تک بولی جاتی ہے۔
قرآن مقدس کا ترجمہ اس زبان میں ہے اس سے ہٹ کر پہاڑی رسم الخط پہاڑی حروف تہجی بھی ہیں راجوری یونیورسٹی میں پہاڑی زبان سلیبس کا حصہ ہے برطانیہ میں سرکاری سطح پر پہاڑی زبان تسلیم شدہ ہےاور پہاڑی چینلز قائم ہیں مگر مردم شُماری کے زبانوں کے خانہ میں پہاڑی زبان حذف کر دی گئی ہے لہزا اس زبان کا اندراج کیا جائے ۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں پچاس لاکھ سے زائد لوگ پہاڑی زبان بولتے ہیں ۔
اب پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ میں پہاڑی زبان پر تحقیق کی غرض سے چئیر بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واپس کریں