دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی اشٹبلشمنٹ سرکس کب بند ہو گا؟
No image احتشام الحق شامی۔ عمران خان اپنے دورِ اقتدار کے آخری مہینوں میں غیر مقبول ہو چکا تھا،اس کے اپنے وزیر اور ایم این اے اس کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر کے ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ نواز شریف نے اسی دوران بار بار اور سختی سے کہا تھا کہ نیازی کو اپنے وزن سے گرنے دو، لیکن اگلوں نے تحریکِ عدمِ اعتماد کے زریعے خان کو باہر کرنے کا بندوبست کر کے اسے سیف پیسیج مہیاء کر دیا اور پھر وہ دن اور آج کا دن اڈیالہ جیل میں بیٹھا نیازی حکومتوں اور نظام کے لیئے چیلنج بن چکا ہے،جس کی ایک کال پر شہروں میں دفعہ144 نافذ کر دی جاتی ہے اور شہروں کو کنٹینروں سے بلاک کر دیا جاتا ہے۔سیاسی شہرت اسے ہی کہتے ہیں۔
یہاں یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ یا عہدے جب بھی تقسیم ہوئے اس میں زیادہ عمل دخل اگلوں کا ہی تھا،کیونکہ پارٹی ہی انہی کی تھی جس پر دو سال محنت اور مشقت کی گئی۔ اگر ریاست پی ٹی آئی کے چند مٹھی بھر شرپسندوں کے ہاتھوں  یرغمال بنی ہوئی ہے تو یہ کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ پی ٹی آئی کو تا حال اندرون خانہ سہولت کاری کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
یہ یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ وزیرِ اعلی کے پی کے گنڈا پور اپنا حلف اٹھانے کے بعد اپنی کابینہ کے ساتھ پشاور میں کس کے دولت خانے پر حاضری لگوانے گیا تھا اور بار بار
ایک شورش زدہ صوبے کا یہی سی ایم کس کہ شہ پر تمام تر سرکاری مشینری کے ساتھ اعلانیہ طور پر اسلام آباد کو فتح کرنے کے اعلانات کر رہا ہے۔
بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ ساری ملی بھگت اور ٹوپی ڈرامہ ہے۔آپ ن لیگ اور پی پی پی کو ڈراوا دینے کے لیئے ضرور تماشہ لگایئے لیکن پبلک کی پریشانیوں میں اگر کمی نہیں کر سکتے تو اضافہ نہ کیجئے۔
ہمیں تو آپ بے وقوف سمجھتے ہیں لیکن دنیا پاگل نہیں اسلام آباد میں موجود ہر سفارت خانہ اپنے ملک کو یہی رپورٹ کر رہا ہے کہ اس ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کیسا سرکس لگا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ آخری رات ہے،خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تیاری مکمل اور آئین کے آرٹیکل 232, 233 اور 234 کو استعمال کیا جائے گا۔اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوں تو پھر اس بات کا یقین کیا جائے کہ ٹوپی ڈرامے کاخاتمہ ہو چکا ہے اور اگلے واقعی اب سنجیدہ ہو چکے ہیں۔
واپس کریں