دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر ی پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں۔راجہ محمد اسلم خان
No image نوجوان سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی رہنماؤں تک اپنا پیغام پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار راجہ محمد اسلم خان ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل نے برہان مظفر وانی کالج امبور میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام آگاہی مہم میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد طلباء و طالبات کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر حالات و واقعات، کشمیر کی تاریخ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور وہاں ہونے والے انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں اور 05 اگست 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35 A کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کرنے کرنا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز، شائستہ افتخار، محمد مد ثرعباسی اور اسسٹنٹ نعمان منور عباسی کے علاوہ ادارہ کے پرنسپل حمزہ شاہین رہنما شباب المسلمین نصیر احمد میر اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
راجہ محمد اسلم خان نے طلباء کو تعلیمی ادارہ جات میں بریفنگ دینے کی غرض و غایت سے آگاہ کیا اور ان کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 05 اگست 2019 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35 A اور 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان 42 لاکھ سے زائد غیر ریاستوں کو ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ جاری کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے۔ مسلمانوں کو ملازمتوں سے محروم کیا جارہا ہے اور انکی جائیدادؤں اور کاروبار پر قبضہ کیا جارہا ہے اور انکو معاشی لحاظ سے بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے اور کشمیر یوں کو ان کا تسلیم شدہ اور پیدائشی حق حق خودارادیت نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ڈھونگ انتخاب کو مسترد کردیا ہے اور ان کا یک ہی نعرہ ہے کہ انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔ کشمیر ی پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں اور علی شاہ گیلانی کے دیئے ہوئے نعرے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے پر عمل پیرا ہیں۔ نوجوان نسل کو علی گیلانی کے چھوڑے ہوئے مشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحریک آزادی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور ان کے نعرہ ہم پاکستانی ہیں کی تقلید کرنا ہو گی۔ طلباء کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شائستہ افتخار نے ملٹی میڈیا پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں طلباء نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلباء کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبنی ڈاکو منٹری بھی دیکھائی گئی۔ طلباء سے میڈیا کوآرڈنیٹر سردار علی شاہ نے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی۔ بریفنگ کے اختتام پر طلباء کے سوالات کے جوابات ڈائریکٹر نیشنل ایورنیس ونگ نے دیئے۔ آخر میں پرنسپل برہان مظفر وانی شہید کالج حمزہ شاہین نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کا بریفنگ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اسطرح کی بریفنگز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور مسقبل میں بھی اسطر ح کے بریفنگ پروگرام کے انعقاد پر زور دیا۔
واپس کریں