دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پولیس کا رپورٹر حیدر شیرازی اور دیگر صحافیوں پر تشدد
No image اسلام آباد: اسلام آباد ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرنے کے دوران پولیس نے جیو نیوز کے رپورٹر حیدر شیرازی اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے جیو نیوز کے رپورٹر حیدر شیرازی پر شدید تشدد کیا گیا۔ حیدر شیرازی اسلام آباد ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کو کورکررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایک شخص پر تشدد کی ویڈیو بنانے پر پولیس نے جیو نیوز کے رپورٹر حیدر شیرازی اور دیگر صحافیوں پر بھی تشدد کیا، پولیس نے صحافیوں کے موبائل فون بھی لے لیے۔
پولیس کی جانب سے حیدر شیرازی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واپس کریں