دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
6ستمبر پاکستان کا کشمیر سے لازوا ل رشتہ کی یاد کادن ہے۔سمعیہ ساجد راجہ
No image مظفرآباد۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کے زیر اہتمام سیمینار و تصاویری نمائش کاانعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم(کواف) سمعیہ ساجدراجہ نے کی جبکہ مہمان خاص کے طور پر لیفٹنینٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کے والد محترم الیاس اعوان تھے جبکہ ڈاکٹر پروفیسر عبدالکریم گورنمنٹ گڑی کالج برائے طلبہ، ڈاکٹر پروفیسر ریحانہ کوثر ایسوسی ایٹ شعبہ بانٹی یونیورسٹی نے مہمان سپیکر ز کے طور پر شرکت کی اور دفاع پاکستان:کشمیر یوں کا جزو ایمان کے عنوان پر گفتگو کی۔ طالبات نے تصاویری نمائش لگا کر مسلح افواج کے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت کااظہار کیا۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض صائم خان ریاست نے سرانجام دیئے۔
سینئرحریت رہنما مشتاق السلام، پی ٹی آئی کے رہنما و کونسلر شبانہ صداقت کھوکھر، صدر نون لیگ خواتین مریم کشمیری، پی ٹی آئی کی رہنمالائبہ کوثر،صدر المقدس فاؤنڈیشن شازیہ اعوان، مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد کی سینئر نائب صدر سیدہ مقصوم کاظمی، مریم اعوان ایڈووکیٹ، نون لیگ کی رہنما سائرہ چشتی،ہارون آزاد، ڈاکٹر فرزانہ فرح، زاہرہ میرسمیت طلباء و طالبات کی بھر پوشرکت تھی۔اس موقع پرصدر تقریب چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم(کواف) سمعیہ ساجدراجہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن عظیم قربانیوں  کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ جو تاریخ میں  اپنی مثال آپ ہے۔6ستمبر پاکستان کا کشمیر سے لازوا ل رشتہ کی یاد کادن ہے،جب کشمیر میں کی گئی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر متعد د جگہ سے حملہ آور ہوا مگر دشمن نے مکاری، چالاکی سے رات کی تاریخی میں ٹینکوں کی تاریخ کا موجود ہ دور کا اس صدی کا سب بڑا حملہ کیا جب ہمارے بہادر جوانوں نے قربانی اور ایثار کے جذبے سے مالا مال ہو کر سینے پر گرنیٹ باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ کر اس حملے کو پسپاکیا۔
جنرل عاصم منیر نے جس انداز سے کشمیر پر اپنا دوٹوک موقف دیا اس سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہوا تھا۔جو ہماری نڈر فوجی جوانوں سے اپنی جان کا نذانہ پیش کرکے اس حملے کو دوک دیا۔پاکستان کی فوج کی قربانیوں کے لیے ساری قوم خراج کے مستحق ہے اور یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا جو 1965 میں شروع ہوا جواس سے پہلے تھا اوراس کے بعد آج تک دشمن کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طرح مکاری چالا کی ایاری اور ہوشیاری سے پاکستان فوج کے خلاف کوئی موقع اپنے ہاتھ سے جانینہیں دیتا۔
ہندوستان کی فوج ماہرین اور خفیہ اداروں کے سربراہان یہ بات برملا سوشل میڈیا یہ کہ چکے ہیں کہ ہمارے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ پاکستانی ہے۔ بلکہ میں تو یہ سمجھتی ہوں کہ ہندوستان کے نزدیک اور پاکستان کے دشمن ممالک کے نزدیک پاکستان مطلب ہی مسلح افواج پاکستان ہے۔اور مسلح افواج پاکستان کا مطلب ہی پاکستان ہے۔ایک ہی تصویر کے دورخ ہیں۔ ایک ہی چیز کے دوپہلوں ہیں۔الیاس اعوان، مشتاق السلام، ریحانہ کوثر، عبدالکریم خان ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے یہ دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے۔ ہماری بہادر افواج نے اس دن اپنے سے کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل رکھنے والے دشمن ملک ہندوستان کو شکست فاش سے دوچار کیا۔آج ہندوستان ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے قوم کو فوج کے خلاف کر نے کی سازش کر رہا ہے تاکہ ہمیں کمزورکر سکے۔ لیکن ہم یوم دفاع پاکستان کے دن اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔
چھ ستمبر کو ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کے حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ آج بھی یوم دفاع ہمیں ایک مضبوط اور متحد قوم ہونے کا پیغام دیتا ہے جو کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کا دفاع ہمیشہ ناقابل تسخیر رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ پاک فوج کشمیریوں کی آزادی کی ضامن اور ملک کے دفاع کی علامت ہے۔ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہے گی اور دشمن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کے ہر حربے کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ اسوقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
دشمن عوام کو اپنی فوج کے خلاف کرنے کے لیے ڈیجیٹل دہشتگردی کا ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں دشمن کی اس چال کو ناکام بنانا ہوگا۔ دشمن نے ہر دور میں مختلف حربوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسے ہمیشہ ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ اب وہ سوشل میڈیا کا سہارا لے کر عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے غیور عوام ہمیشہ کی طرح دشمن کی اس چال کو بھی ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔کشمیری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے،آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے اور اس ملک کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔اس وقت تک دشمن کی کوئی بھی سازش کشمیر کے راستے یا کسی بھی داستے پاکستان کا بال بھی نکال نہیں کر سکتی۔
تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم سمعیہ ساجد راجہ نے لیفٹنینٹ کرنل آصف علی اعوان شہیدکی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، اور اپنی جانب سے کرنل آصف علی اعوان شہید کے نام کی شیلڈ ان کے والد محترم الیاس اعوان کو پیش کی۔ تقریب میں شہداء افواج کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
واپس کریں