دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صحت کے راز کافی کے ساتھ
No image صبح چاہے سردی کی ہو یا گرمی کی گرم گرم کافی کا مگ ذہن کو ہمیشہ ہی تر و تازہ کر دیتا ہے۔
کافی صرف دل لبھانے والا مشروب ہی نہیں ہے بلکہ اس میں موجود اجزاء ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہیں۔ بالعموم ہمارے ہاں کافی کو صرف سردیوں سے منسلک کیا جاتا ہے جبکہ جدید سائنسی تحقیق اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اگر ہر شخص روزانہ کی بنیاد پر 100 ملی لیٹر کافی کا استعمال رکھے تو یہ بے شمارے فائدے پہنچا سکتی ہے۔کافی سے اپنی جلد خوشنما اور صحت مندبنائیے
کافی کا استعمال جلد کی دیکھ بھال اور نشوونما کیلئے بے حد مفید ہے۔ اس میں موجود مادہ جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے۔کافی میں موجود کیفین اور کلورجینک ایسڈ اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کی وجہ سے خون میں موجود مضر عناصر کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کافی میں قدرتی طور پر سوزش کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس کی بناء پر یہ سورج کی روشنی سے ہونے والے جلدی نقصانات کو مؤثر طریقے سے بچاتی ہے۔کافی جگر کے امراض سے بچاتی ہے
نیدرلینڈز کے جدید سائنسی تحقیق کاروں کے مطابق ہر روز ایک کپ کافی پینے سے انسان جگر کے امراض سے محفوظ رہتا ہے جس میں جگر کا سرطان اور سروسس شامل ہیں۔

ہر درد کا علاج کافی
کافی میں موجود کیفین سر درد اور دردِ شقیقیہ (Migrane) کے علاج میں درد کش ادویات سے بہتر ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کافی کا دیرپا استعمال فالج، پارکنسنز کی بیماری (Parkinson's Disease) اور الزائمر (Alzhimer) جیسے امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

بلیک کافی کے فوائد
بلیک کافی کو ہمارے ہاں صحت کیلئے مضر سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل یہ ہماری صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر اگر آپ اپنے وزن کو گھٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنے کیلئے بلیک کافی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کسی بھی چیز کی آمیزش نہ کی جائے۔

کافی جسم کے جذب اور نظام انہضام (Metabolism) کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے جس کی وجہ سے وزن میں توازن برقرار رہتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بے حد اہم جُز ہے۔ وزن کے توازن کے ساتھ ساتھ کیفین قبض کشا بھی ہوتی ہے۔

بشکریہ: جیو نیوز
واپس کریں