دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کے یوم آزادی کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں
No image کشمیر سنٹر راولاکوٹ (جموں وکشمیر لبریشن سیل) کے زیر اہتمام 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے راولاکوٹ میں احتجاجی ریلی کا انعقادکیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ، ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل ، اسسٹنٹ کمشنر سردار مشتاق ، ضلعی آفیسران ، پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین کے صدر افتخار شاہین ،صدر اپیکا آصف خنیف ، مختلف سیاسی،سماجی ،مذیبی تنظمیوں کے راہنماؤں کے علاوہ ڈپٹی میئر راولاکوٹ قاضی نثار اور دیگر کونسلر صاحبان نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز دن 10 بجے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ سے ہوا ۔ شرکاء ریلی سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے سامنے پہنچے ۔پریس کلب کے سامنے مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظمیوں کے نمایندگان نے خطاب کیا۔ مقرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں جب تک وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت نہ دے دے ۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کا بنیادی حق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ بھارتی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوے اور وہ اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہچانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
واپس کریں