دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صرف 2700 لوگ دنیا کی سیاست اور معیشت کے حاکم
No image تحریر زاہد عمران۔آپ اندازہ لگائیے کہ صرف 2700 لوگ پوری دُنیا کی سیاست(politics) اور معشیت (economy) کو کنٹرول کر رہے ہیں ۔ اداروں، کمپنیوں اور مقامی آلہ کار حکومتوں کے زریعے سے:
200-300, board of directors and high officials from Federal Reserve Bank (FED), Pentagon, CIA, IMF, World Bank, WTO and G7 countries (W.r.t UNO).
2300-2400, Billionaires (vulture capitalists), Chairmen and CEOs from conglomerates.
کنٹرول کی ترتیب اور حکمت عملی یہ ہے:
عالمی سرمایہ دار (culture capitalists) کے ماتحت کم و بیش تین ہزار parents VC firmsہیں۔ یہ ادارے کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ان کمپنیوں میں بینک سے لے کر ہر طرح کی کمپنی شامل ہے، جس کے زریعے سے کاروبار ہوتا ہے، پیسہ آتا ہے ۔
انہی vulture capitalists کے نمائندے اوپر کے ہر ہر ادارے میں بیٹھتے ہیں جو decision making اور policy making کو کنٹرول کرتے ہیں، صرف ایسی policies اور قوانین بننے دیتے ہیں جس سے دولت کا بہاؤ انھیں دو تین ہزار سرمایہ داروں کے پاس رہے۔ اس وقت ان کے پاس پوری دُنیا میں موجود 400 ٹرلین ڈالر کا اکثر حصہ ہے۔ یہ لوگ دولت کے حرص اور لالچ میں اندھے ہو چُکے ہیں۔
اب اوپر کے بین الاقومی ادارے دُنیا میں عدل، امن اور معاشی خوشحالی کے نام پہ مقامی حکومتوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔
اب یہ انتہائی ضروری ہے کہ 190 ممالک کی عوام اپنے اپنے مُلک کو ان عالمی سرمایہ داروں (vulture capitalists) اور عالمی آلہ کار اداروں کے آلہ کار مقامی حکمران طبقے اور آلہ کار نظام سے آزاد کروائے، ورنہ معاشی بد حالی، خوف اور بدامنی ہمیشہ ہمارا مقدر رہے گی۔ کیونکہ top to bottom معاشی بدحالی، خوف اور بد امنی کا نظام کام کر رہا ہے۔ ہر قوم کی آزادی ان vulture capitalists کی economic pocket اور revenue stream بند کرنے گی، تو یہ نظام خود ہی ٹوٹ جائے گا، کیونکہ اس کی اپنی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے یہ تو 190 ممالک سے آنے والی آمدنی پہ کھڑا ہے، جس کے لیے مقامی حکمران بطور country manager اور CEO کے کردار ادا کرتا ہے، بس acting عوامی اور جمہوری ہوتی ہے۔
واپس کریں