سراج الدین میر المعروف داؤد میر دار فانی سے کوچ کر گئے
(سری نگر ) آ زادی وطن کا خواب آ نکھوں میں سجائے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے زونل چیف آرگنائزر اور ماضی کے جنگجو سراج الدین میر المعروف داؤد میر منگل کی صبح گھر میں عارضہ قلب کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئے۔ داؤد میر گزشتہ روز سری نگر میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل غلام رسول ڈار عیدی کے جواں سال بیٹے انجنئیر فہد کی موت پر عیدی صاحب سے غم گساری کر ے کے بعد رات گھر پہنچے اور صبع داعی اجل کو لبیک کہہ گئے داؤد میر محکمہ جنگلات میں فارسٹر تھے مگر جے کے ایل ایف کی جانب سے گوریلہ جنگ برپا کرنے کے بعد ملازمت خیر آباد کر کے قافلہ سخت جاں میں شامل ہوگئے طویل عرصہ بھارتی مظالم سے تنگ آکر آزاد کشمیر مقیم رہے وہ یاسین ملک کے مخلص اور وفادار ساتھی تھے ۔
ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی نماز جنازہ میں بھاری بھر لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد ٹنگمرگ کے مقامی قبرستان میں سپردِ لحد کر دیا گیا۔
داؤد میر کی المناک موت پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زمہ داران ایڈووکیٹ بشیر بٹ ماسٹر افضل شیخ عبدالرشید جاوید زرگر مشتاق اجمل نورکلوال شوکت بخشی منظور صوفی انجنئیر زمان پروفیسر جاوید مشتاق ڈار اقبال گاندرو جاوید میر الطاف حسین اشرف بن سلام بشیر راتھر شیخ خالد بشیر کشمیری پہلوان غلام گلزار رفیق وار خورشید ڈار وجاہت قریشی فہیم بخاری بشیر بویا مصطفی بٹ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے جاوید مقبول بٹ رفیق ڈار سلیم ہارون خورشید میر آفتاب عالم جاوید جہانگیر بشارت نوری جعفر کشمیر ی ناظم الدین بابر ایڈووکیٹ صغیر روف کشمیری، منظور خان صحافی آصف اشرف کے علاوہ ہاشم قریشی شکیل بخشی اعظم انقلابی سلیم زرگر،فاروق توحیدی شفیع مسگر الطاف اندرابی اقبال میر آفاق خان اور جے کے ایل ایف کے شہید قائد ین مقبول بٹ صاحب اشفاق مجید وانی عبدالحمید شیخ اعجاز ڈار ادریس خان ڈاکٹر عبدالاحد گرو شبیر صدیقی بشارت رضا کاکا حسین پروفیسر عبدالاحد وانی عبدالقادر راتھر مرحوم کے فیملی ممبرز نے داؤد صاحب کی اہلیہ دونوں غم زدہ بیٹیوں جملہ خاندان سمیت سارے سوگواران کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے لیے جنت نشینی کی دعا کی ہے۔
واپس کریں