دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کو زاتی جاگیر سمجھ کر انڈیا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
No image (راولاکوٹ ۔آصف اشرف) بھارتی فیصلہ کے خلاف یوم استحصال مناتے راولاکوٹ سڑکوں پر نکل آیا ۔جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور سرکاری ملازمین کی الگ الگ ریلیاں سابق صدر ریاست یعقوب خان ببرک خان عابد حسین عابد عامر خورشید کا پیپلز یوتھ کی ریلی سے خطاب ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی کا سرکاری ملازمین اور طلبہ سے خطاب سرکاری ملازمین کی ریلی میں طلبہ نے شہباز مودی گھٹہ جوڑ نامنظور خودمختاری جان سے پیاری کے نعرے لگا دئیے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ریلی نے شہر راولاکوٹ کو مقبول آباد میں بدل گیا۔
پانچ اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ریلی کیپٹین حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے مقبول بٹ شہید کے بڑے بڑے پوسٹر اٹھا رکھے تھے شرکاء جس کمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے جیوے کشمیر میری جان جموں گلگت بلتستان جس کو کشمیر میں رہنا ہے جیوے مقبول بٹ کہنا ہے دلی اسلام آباد نہیں کشمیر ہماری ماں ہے تقسیم کشمیر نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگاتے معروف شاہراؤں کا چکر لگانے کے بعد جلسے میں بدل گیا۔ مقامی ہوٹل کے ہال میں جے کے این ایس ایف ازاد کے صدر اسرار یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست کا فیصلہ اصل میں معائدہ کراچی کا صلہ ہے جس کی آڑ میں جی بی کو پہلے ریاست جموں کشمیر سے الگ کیا گیا اور اب بھارت نے اس کی تقلید کی مقررین کا کہنا تھا کہ ایک طرف 35اے اور دفعہ 379ختم کی گئیں تو دوسری طرف یہاں الیکشن میں غیر قانونی مقیم افغانیوں سے ووٹ لائے گئے اگر بھارت انڈین لا کر کشمیر میں بسا رہا ہے تو یہاں کس قانون کے تحت افغان شہری رہائش رکھے ہیں کیوں ان کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کیے کیوں ان کو شہریت کی دستاویزات دی گئیں دونوں اطراف گھٹہ جوڑ سے ریاستی تشخص مجروح کیا جا رہا ہے مگر ہم باور کروا رہے ہیں کہ چھہتر سال میں اگر تقسیم کشمیر پر لوگ راضی نہیں تو آگے کس طرح کوئی تقسیم قبول ہو گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری معائدہ کراچی اور ایکٹ چوہتر منسوخ کر کے گلگت بلتستان اور نام نہاد آزاد کشمیر پر مشتمل باغی حکومت بحال کی جائے تاکہ کشمیری خود اپنا مقدمہ لڑیں
مقررین نے کہا کہ تتری نوٹ مینڈلا مدارپور اس بات کے گواہ ہیں کہ کشمیر کو زاتی جاگیر سھمجہ کر انڈیا کے حوالے کر دیا گیا ہے حالیہ عوامی تحریک میں لوگوں سے دھوکا کیا گیا تئیس ارب روپے لا کر مراعات یافتہ طبقے کو بھی عیاشی کا سامان مہیا کیا گیا لوگوں سے واجب الادا بجلی بلز پرانے ٹیرف پر بٹورے جا رہے ہیں اور دعوے بھارتی مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانے کے ہو رہے ہیں تیرہ مئی کو انہیں اپنی آزادی کی اصلیت دیکھ کر بھی شرم نہ آئی جب سارے ممبران اسمبلی صدر وزیراعظم سب بھاگ کر اسلام آباد چلے گئے ۔آزاد کشمیر کی حکومت کے بجائے عوامی تحریک سے مزاکرات چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دو ایجنسی نمایندگان سے کروائے اور واضع پیغام دیا گیا کہ اصل حکمران کوئی اور ہے یہ ناچتی کھٹہ پتلیاں آج یوم استحصال کشمیر کا ناٹک رچائے ہیں جے کے ایل ایف او ر این ایس ایف نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سیز فائر لائن سے قدرتی راستے کھول کر آر پار کشمیریوں کو ملنے دیا جائے ۔
اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد گلگت بلتستان سے دستبرداری کر کے اس کو کشمیر کے ساتھ شامل کرے اور وہاں سے گورنر وزیراعلی کے عہدے ختم کرے تب بھارتی مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھائی جا سکتی ہے بصورت دیگر پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو جواز مہیاء کرنے والے یوم استحصال کشمیر کے نام پر ناٹک بند کر دیں اس موقع پر بھارت کی جیلوں میں گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا قابل ذکر بات یہ تھی کہ جہاں قوم پرست کشمیری بھارتی اقدام کے خلاف سڑکوں پر تھے وہاں الحاق پاکستان کی دعوے دار کسی سیاسی جماعت مزہبی گروپ طلبہ تنظیموں نے بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کے خلاف کوئی احتجاج کرنا گوارہ نہیں کیا۔
واپس کریں