دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سینٹر حامد خان نے شمالی کشمیر گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔
No image (راولاکوٹ ۔آصف اشرف) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر حامد خان نے شمالی کشمیر گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔ سینٹر ساجد میر کی صدارت میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر اور گلگت بلتستان کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے تجویز دی کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ نہیں اس خطہ کو پاکستان کا صوبہ بنا دیا جائے۔
یہ تجویز ایک ایسے موقع پر تحریک انصاف کی طرف سے سامنے لائی گئی جب گلگت بلتستان میں پیداواری لاگت پر بغیر ٹیکسز بجلی کی فراہمی کو جواز بنا کر آزاد کشمیر میں بھی پیداواری لاگت پر بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوا ،تحریک انصاف نےتین روز بعد جب بھارت کے 5اگست 2019کے اقدام کے خلاف یوم استحصال کشمیر بنایا جا رہا ہے تحریک انصاف کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور بھارت سے نفرت کے بجائے اس روز عمران خان سے اظہار یک جہتی کرنے جلسے جلوسوں کا اعلان کر چکی ہے۔
واضع رہے کہ عمران خان نے کشمیر کا قومی پرچم بھی ہاتھ میں لینے اپنے دور حکومت میں انکار کر دیا تھا۔

واپس کریں