دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا تحریک انصاف کوئی ڈیل کرنے جا رہی ہے؟ ڈاکٹر فرحان کے ورک
No image آج کل سوشل میڈیا پر تحریک انصاف سے وابستہ صحافی اور اکاونٹس اچانک سے ڈیل کی خبریں چلانا شروع ہوگئے ہیں جبکہ عمران خان بھی جیل سے ایسے پیغام بھیج رہا ہے۔یہ سب فراڈ ہے ہم آپ کو اس کی بنیادی وجہ بتاتے ہیں ۔۔
اس وقت تحریک انصاف کے 39 ایم این اے الیکشن کمیشن نے آزاد کر دئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ انکا اپنی پارٹی کو تحریک انصاف لکھنا تھا جوکہ اس وقت پارلیمانی پارٹی نہیں تھی۔ اب ہر ایم این اے کی خواہش ہوتی ہے کہ میں فنڈز لوں، کام کرواوں، مستقبل کے لئے اپنی سیٹ مخفوظ کروں، اسی وجہ سے تحریک انصاف کو خوف ہے کہ وہ 39 لوگ اپنی پارٹی تبدیل نا کر لیں۔
دوسرا خوف یہ بھی ہے کہ اگر ہم نے کوئی ڈیل نا کی تو مخصوص نشستیں ہمارے ہاتھ سے نا نکل جائیں جس کی وجہ سے ہماری پارٹی پیچھے رہ جائے گی۔
تیسرا مقصد یہ بھی ہے کہ کسی طریقے سے مسلم لیگ نواز اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کئے جائیں کیونکہ عمران خان کے جنرل باجوہ سے اختلافات نے اس وقت جنم لیا جب عمران خان کو خبر ملی کہ شاہد جنرل باجوہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان باقیوں کو بھی اپنی طرح بیوقوف سمجھتے ہیں۔
لہذا عمران خان خود بھی اور اپنے صحافیوں کو ساتھ ملا کر یہ بیانیہ بنا رہے ہیں کہ شاید جیل میں ہم سے کوئی مل رہا ہے یا پھر ہم ڈیل کر رہے ہیں تاکہ انکے ایم این اے نا بھاگیں اور انکو تسلی رہے کہ اچھا وقت آ رہا ہے۔
ہم یہ واضح کردیں کہ جب تک 9 مئی پر عمران خان صدق دل سے معافی نہیں مانگے گا تب تک یہ سب جھوٹ ہے۔ دور دور تک کوئی ڈیل موجود نہیں۔ یہ شخصیت پرست گروہ خود کو دھوکہ دے سکتا ہے لیکن اسکے وہ والدین جنہوں نے انکو پالا پوسا اور بڑا کیا، انکو نہیں۔
شخصیت پرستو! اپنے MNA سنبھالنے کے لئے جتنا جھوٹ بول سکتے ہو، تم بول لو لیکن ابھی بوٹ پالش کا موقع نہیں ملنا۔ ہم تمھارے ہر فراڈ کو جانتے ہیں لیکن اس میں اچھا پہلو یہ ہے کہ قوم کو تمھارا تھوک کر چاٹنا دوبارہ سے نظر آ گیا۔ تم لوگ کبھی نہیں سدھر سکتے۔
واپس کریں