دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تیس کروڑ روپیہ کا سرکاری تفریحی دورہ
No image (راولاکوٹ ۔ آصف اشرف) شہباز شریف حکومت کی طرف سے بجلی بلز کی ادائیگی کے لیے جاری چار ارب روپیہ سے ممبران اسمبلی کی عیاشی کا بڑا اقدام،آزاد جموں کشمیر میں عوامی تحریک کی مخالفت کا صلہ ،ن لیگ پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور حکمران گروپ کا مشترکہ وفد ترکی بھیجنے کا فیصلہ وفد تیس جولائی کو ترکی جائے گا۔ زرائع کے مطابق وفد میں سابق وزیراعظم و ممبر اسمبلی راجہ فاروق حیدر خان،صدر ن لیگ و ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی و وزیر فیصل ممتاز راٹھور ،عدم اعتماد کے ماہر و ممبر فارورڈ وزیر عبد الماجد خان، پیپلز پارٹی کے وزیر قانون میاں عبد الوحید،فارورڈ بلاک کے وزیر اظہر صادق ،ن لیگ کے وزیر احمد رضا قادری اور سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت پر مشتمل اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی وفد ترکی اور کرغستان کے تفریحی دورے پر 30 جولائی کو روانہ ہوں گے۔اس دورہ پر تیس کروڑ روپیہ سے زیادہ اخراجات آئیں گے ۔واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کی حکومت نے تیرہ مئی کو آٹا بجلی تحریک کے دوران چار ارب روپیہ واپڈا کو بجلی بلز بائی کاٹ تحریک کے دوران روکے بلز کی ادائیگی کے لیے جاری کیے مگر انوار الحق سرکار اس رقم سے بلز کی ادائیگی کے بجائے تحریک کی مخالفت کرنے والے ممبران اسمبلی کو عیاشی کروانے ترکی اور کرغزستان بھیج رہی ہے۔
واپس کریں