دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں اہم پیش رفت
No image راولاکوٹ (آصف اشرف ) ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار 16 قیدیوں میں سے ایک خطرناک قیدی پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار ملزم نے مخالف مذہبی مسلک کے شخص کو قتل کیا تھا۔ اب محرم الحرام میں پھر خون ریزی کر سکتا تھا ملزم عثمان افراز کی گرفتاری کے آپریشن میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے سولہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن انچارج ایس پی خاور علی شوکت کی سربراہی میں جاری جمعرات کے روز سیاحتی مقام کے علاقےسے سزائے موت کا فرار قیدی عثمان افراز سکنہ گھمیر ہجیرہ پولیس مقابلہ کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ قتل کے مقدمہ میں ملوث فیضان عزیز ساکن پوٹھی مکوالاں بھی آبائی گاؤں سے تحویل میں لے لیاگیا فیضان عزیز کے ورثاء نے اس کی حوالگی کے لیے گزشتہ روز پولیس کو یقین دہانی کروائی تھی فرار ہونے والوں میں اہم ترین غازی شہزاد سمیت سولہ قیدیوں کا تاحال کھوج نہ لگایا جا سکا آپریشن میں جدید آلات اور ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور پولیس کی پونچھ ڈویژن کے انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے، پولیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ باقی مفرور قیدیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ادھر آج ہی غازی شہزاد کی بوڑھی والدہ محترمہ نے ڈی آئی جی پولیس کو راولاکوٹ دفتر آکر تحریری درخواست دی ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں سے مجھے والدہ غازی شہزاد اور میری بہو اہلیہ غازی شہزاد اور دیگر اہل خانہ کو گرفتاری اور زہنی ازیت سے بچایا جا ئے ۔
ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل نےآپریشن کے حاصل شدہ اہداف کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے دو قیدی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ھے آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں گرفتار قیدیوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جیل تو ڑنے اور فرار ہونے والے تمام قیدیوں اور ان کے سہولت کاروں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیمیں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں، جلد تمام قیدیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا حکومت آزاد کشمیر نے فرار قیدیوں کی اطلاع فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
واپس کریں