دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تنویر الیاس کی امریکی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) سابق وزیراعظم تنویر الیاس خان چغتائی کی امریکی یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت ۔ سابق وزیراعظم کو سفارت خانے آمد پر انکے عزیز دوست امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خوش آمدید کہا ۔
سابق وزیراعظم نے امریکہ کے 248 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ، امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 76 سال کے دوران امریکہ دفاع ، تجارت اور معیشت میں مملکت خداداد پاکستان کا اہم شراکت دار رہا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی قدرتی آفات بالخصوص زلزلہ کے دوران امریکی حکومت اور نجی شعبہ نے قابلِ لحاظ ہنگامی امداد اور تعمیر نو کے مرحلہ میں معاونت فراہم کی تھی جس پر انکے شکر گزار ہیں ۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے کزن مشیر حکومت احمد صغیر ،چغتائی اور تنویر الیاس کے بیٹے عمر تنویر چغتائی بھی موجود تھے ۔
یاد رہے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022 میں سابق وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر دارلحکومت مظفرآباد اور انکے آبائی گاؤں بنگوئیں راولاکوٹ میں انکے گھر کا دورہ کیا تھا اور اپنی گفتگو میں آزاد خطہ کو" آزاد کشمیر " کہا تھا جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاج کیا تھا جسے امریکہ نے مسترد کر دیا تھا۔
واپس کریں