دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، بابر جان قادری ایڈوکیٹ کے قتل کے الزام میں میاں عبدالقیوم ایڈووکیٹ گرفتار
No image (راولاکوٹ، آصف اشرف) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نوجوان قوم پرست قانون دان بابر جان قادری ایڈوکیٹ کے قتل کے الزام میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سری نگر کے سابق صدر اور جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے صف اول کے لیڈر میاں عبدالقیوم ایڈووکیٹ کو منگل کے روز سری نگر میں گرفتار کرلیا گیا۔
بابر قادری کے قتل میں دو افراد چند سال سے زیر حراست تھے اور بھارت کے خفیہ ادارے اس قتل پر مسلسل ایڈووکیٹ عبدالقیوم کا تعاقب کر رہے تھ۔ے آج انہیں زیر حراست لیکر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔
امکان ہے کہ این آئی اے ان کو جموں منتقل کر کے وہاں تفتیش کرے۔
بابر جان قادری کے قریبی ساتھی اور لیبریشن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہاشم قریشی روز اول سے بابر قادری ایڈووکیٹ کے قتل میں میاں عبدالقیوم ایڈووکیٹ کو منصوبہ ساز قرار دیتے رہے۔
واپس کریں