دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرکاری گاڑی پر شاپنگ ، مسلسل لورڈشیڈنگ
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) سرکاری گاڑی پر فیمیل کی شاپنگ پر اعتراض کرنے پر مقامی تاجر کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیا شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے تھانہ راولاکوٹ پہنچ گئی ۔تاجر کے خلاف ایف آئی آر درج شخصی ضمانت پر عید کرنے گھر بھیج دیا ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ آزاد کشمیر ملک شوکت حیات سکنہ متیال میرہ کو ملی سرکاری ویگو گاڑی پر جب ان کی فیملی شاپنگ کرنے آئی تو مقامی تاجر کاشف وحید سکنہ دھمنی نے اعتراض کیا اور انہیں باور کروایا کہ غریب عوام کے ٹیکسوں سے آپ کو خاندان کی عیاشی نہیں کروانی چائیے جس پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ نے تھانہ راولاکوٹ جا کر ایف آئی آر درج کروا دی۔
پولیس نے نالہ بازار کے قریب کاشف وحید کی دکان پر چھاپہ مار کر اس کو گرفتارکر تھانہ منتقل کر دیا ۔شہری یہ خبر سن کر تھانہ راولاکوٹ پہنچ گئے بڑے پیمانے پر تصادم کا خطرہ بھانپ کر تاجر کو شخصی ضمانت پر گھر بھیج دیا گیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک ماہ گزر گیا مگر حکومت نے تاحال سرکاری گاڑیوں کو نجی استمعال سے نہیں روکا۔
راولاکوٹ ۔ عوامی تحریک سے معاہدے کے ایک ماہ بعد ہونے والے پہلے اسلامی تہوار عید قربان پر محکمہ برقیات اور واپڈا نے تین گھنٹے مسلسل لورڈشیڈنگ کر کے اہل راولاکوٹ کے منہ پر بھیگے جوتے رسید کر ڈالے خوبصورت موسم میں چار بجے سے سات بجے تک بجلی بندش سوالیہ نشان بن گئی واضع رہے کہ گزشتہ سال نو مئی کو سپلائی بازار میں دھرنے سے شروع تحریک کا پہلا مطالبہ آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دے کر نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کرنے دوسرا مطالبہ آزاد کشمیر میں بجلی اور گندم گلگت بلتستان جتنی قیمت پر ہر صارف کو فراہم کرنے اور تیسار مطالبہ عوام کے ٹیکسوں سے مراعات یافتہ طبقے کی عیاشی ختم کروانا تھا ایک سال چار روز جاری تحریک کے بعد مزاکرات میں لورڈشیڈنگ فری زون قرار دینے اور نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کرنے کے مطالبہ کو کھڈے لائن لگا کر محض بجی سستی کرنے اور آٹے پر سبسڈی کا مزید تئیس ارب روپے کی رقم امداد لیکر کیا گیا مگر مراعات ختم کرنے کا نام تک نہیں لیا جا رہا اور دو سو میگا واٹ بجلی مزید دے کر کشمیر فری لورڈشیڈنگ زون قرار دینے کے بجائے گھنٹوں لورڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
واپس کریں