حاضر سروس آرمی چیف کا جنرل یحییٰ سے موازنہ کرنا معمولی بات نہیں

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر وہ لوگ جو تصادم نہیں چاہتے تھے آہستہ آہستہ پیچھے چلے گئے اور عمران خان نے تصادم والا بیانیہ نہیں چھوڑا۔ عوام نے ان کو ووٹ بھی اسی بیانیے پر دیا۔ اس لڑائی میں پارلیمنٹ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی غیر متعلق ثابت ہو رہی ہیں۔
پی ٹی آئی نے شیخ مجیب والی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اسے یہ ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہیں کہنا چاہیے کہ ہاں ہم کہتے ہیں آج کا غدار آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہے یا پھر اس ویڈیو سے لاتعلقی ظاہر کریں۔ عمران خان کی یہی سوچ ہے اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو بھی وہ میر جعفر، میر صادق کہتے آئے ہیں۔ حاضر سروس آرمی چیف کا جنرل یحییٰ سے موازنہ کرنا اور انہیں غدار قرار دینا معمولی بات نہیں، یہ لڑائی اب بڑھے گی۔ عمران خان فوجی سربراہان کو میر جعفر، میر صادق اور غدار سمجھتے ہیں۔
ایک ٹی وی کے ٹاک شو میں تجزیہ نگار سجاد انور نے کہا پی ٹی آئی کے اندر وہ لوگ جو تصادم نہیں چاہتے تھے آہستہ آہستہ پیچھے چلے گئے اور عمران خان نے تصادم والا بیانیہ نہیں چھوڑا۔ عوام نے ان کو ووٹ بھی اسی بیانیے پر دیا۔ اس لڑائی میں پارلیمنٹ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی غیر متعلق ثابت ہو رہی ہیں۔ عمران خان کی ٹوئیٹ پر پی ٹی آئی اسی قسم کا ردعمل دے رہی ہے جیسا وہ 9 مئی سے متعلق دیتی رہی ہے۔ یہی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی ہے۔
واپس کریں