راولاکوٹ سمیت ضلع پونچھ بھر میں کوئی احتجاج نہ ہوسکا

(راولاکوٹ۔ آصف اشرف) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کال پر راولاکوٹ سمیت ضلع پونچھ بھر میں کوئی احتجاج نہ ہوسکا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یوتھ کے چئیرمین ببرک خان نے چند روز قبل مرکزی اجلاس میں اس کال کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ یہ کال گزشتہ ہفتہ گیارہ ماہ کی جنگ کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کی کامیاب تحریک کو پاکستان مخالف جتلا کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بڑوں کی طرف سے استحکام پاکستان ریلی کے نام سے دی گئی تھی مگر جمعرات کے روز سابق صدر ریاست یعقوب خان کے آبائی شہر راولاکوٹ کھائی گلہ تھوراڑ پانیولا عباس پور ہجیرہ میں کہیں بھی ریلی نہ ہوسکی۔ پیپلز پارٹی کے زعماء نے احتجاج نہ کرنے کو عوام سے اظہار یک جہتی قرار دیا۔
واپس کریں