دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نامعلوم گولی سے شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
No image راولاکوٹ آصف اشرف: بجلی آٹے مراعات کی تحریک میں چند روز قبل میرپور کے اسلام گڑھ علاقے میں نامعلوم گولی سے شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے رپورٹ کے مطابق عدنان شہید کو گولی پشت سے کندھے کے اوپر لگی، پشت سے لگنے والی گولی سینے کی طرف دل کے قریب سے نکلی،پوسٹ مارٹم رپورٹ شہید سب انسپکٹر کی پشت پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی مظاہرین سامنے کھڑے تھے۔ عدنان کو لگنے والی گولی تقریبا 10 فٹ کے فاصلے سے لگی،:
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضع ہے کہ عدنان کو گولی پولیس کے ہاتھوں لگی، دوسری طرف سابق صدر سپریم کورٹ راجہ بار انعام للہ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ
عدنان قریشی کی موت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ
پولیس اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے وکلاء اور مظاہرین پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنا رہی ہے،
پولیس عدنان شہید کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتی تھی،
ورثاء کی مداخلت پر پوسٹ مارٹم ہوا
دوسری جانب ایس ایس پی میرپور کا کہنا ہے کہ کیس پر تحقیقات ہو رہی ہے جلد حقائق سامنے لائیں گے.واضع رہے کہ اس قتل میں اس سانحہ سے قبل گرفتار کیے گئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زمہ داران سعد انصاری اور راجہ دانش ایڈوکیٹس پر قتل کی دفعہ لگا کر ان کی حراست کو طوالت دی گئی مگر تازہ رپورٹ نے نئے سوال کھڑے کر دیے کہ مظاہرین شہید اہل کار کے سامنے اور پولیس پیھچے کھڑی تھی اور گولی بھی پشت پر لگی۔
واپس کریں