دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسرائیل کی دولت کہاں جمع ہوتی ہے؟
No image احتشام الحق شامی۔ یہودیوں کی قانونی دولت جس کی انتہاء نہیں سوئزر لینڈ کے بینکوں میں جمع ہے جہاں رازداری ایسا نظام ہے کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ سی ائی اے اور کے جی بی وغیرہ جیسے سراغ رساں ادارے بھی اس دولت کے بارے میں معلوم نہیں کر سکتے۔ یہ بینک صرف اور سننا جانتے ہیں بولنا نہیں جانتے۔ ان بینکوں کو پرواہ نہیں کہ ان کے کھاتہ دار کون ہیں۔ ہر ایک کے ساتھ مکمل رازداری برتی جاتی ہے۔
ہر کھاتہ دار کو ایک خفیہ نمبر الاٹ کر دیا جاتا ہے۔ اسی نمبر کے حوالے سے اس کی شناخت ہوتی ہے۔ کون سا خفیہ نمبر کس کا ہے اس راز کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا۔ ہر کھاتہ دار کو چند علامات وہ اشارات پر مشتمل ایک نقشہ دیا جاتا ہے جس کے مطابق وہ بینک تک اپنا پیغام الفاظ کے بجائے مخصوص خفیہ نمبروں سے کام لیتا ہے۔ بینک کبھی ٹائپ کیا وہ خط نہیں لکھتا، ہاتھ سے خطوط لکھے جاتے ہیں جو بالکل ذاتی معلوم ہوتے ہیں۔ ایسے بینکوں کے ایجنٹ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جنہیں 3 سے 5 فیصد کمیشن ملتا ہے۔
لیکن کس قدر عجیب بات ہے سوئزر لینڈ دنیا کا واحد ملک ہے جسے جنگ سے مستثنیٰ رکھاگیا ہے۔ یہ یہودیوں کا کمال ہے کہ جب جب دنیا کی لپیٹ میں رہی لیکن سوئزر لینڈ محفوظ رہا۔ اقوام متحدہ کے اہم اداروں کے صدر دفتر ای ملک کے شہر جنیوا میں ہیں۔ دنیا کے مواصلاتی نظام کا مرکز جو یہودیوں قبضے میں ہے وہ سوئزر لینڈ ہی میں ہے جبکہ سوئزر لینڈ میں ایک ایسا بینک بھی ہے جس کے تمام ملازمین اور خطہ دار یہودی ہیں اسی میں اسرائیل کا تمام سرمایہ اور سونا جمع ہوتا ہے۔
واپس کریں