دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے دو اور نوجوان بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی جانیں قربان کر چلے۔
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) راولاکوٹ کے گاؤں برمنگ سے تعلق رکھنے والے سردار عبد الوہاب عرف ابو ہاشم میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست صنان جاوید عرف سیف للہ کے ہمراہ سوپور کے گاؤں نوپورہ میں ایک طویل جھڑپ میں جام شہادت نوش کر گئے ۔زرائع کے مطابق عرصہ چھ ماہ قبل دو نوں مجاہدین وادی کشمیر نمودار ہوئے اور سوپور پہنچنے کامیاب ہوئے کہیں ایک کاروائیوں سے بھارتی فورسز کو نقصان پہنچانے کا میاب ہوئے۔
گزشتہ رات فورسز کو خبر ملی کہ ایک مکان میں مطلوبہ مجاہدین موجود ہیں فورسز نے مکان گھیراؤ کر کے فائرنگ شروع کر دی مجاہدین نے جوابی فائرنگ کی رات کے باعث فورسز نے فائرنگ روکی تو مجاہدین مکان سے نکل کر قریبی جنگل چلے گئے جہاں دوسرے روز پھر جھڑپ ہوئی جس میں راولاکوٹ اور میرپور کے دونوں سرفروش جام شہادت نوش کر گئے جبکہ مقامی مجاہدین فرار ہونے کامیاب ہو گئے آئی جی پولیس کشمیر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
دونوں مجاہدین کی نعشیں کہڑے پہرے میں فوج نے قبضہ میں لیکر خفیہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دی مقامی ابادی کو شہداء کی نماز جنازہ سے روک دیا گیا سردار عبد الوہاب کے متعلق بتایا گیا کہ وہ پہلے بھی مقبوضہ کشمیر کاروائیوں میں مصروف رہے پھر واپس آئے اور چھ ماہ قبل واپس کشمیر چلے گئے ان کی غائبانہ نماز جنازہ تین مئی بروز جمعہ آبائی شہر کھائی گلہ میں ادا کی جائے گی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر جا کر والدین اور عزیز و اقارب کو اس شہادت پر مبارک د ے رہے ہیں۔
واپس کریں