دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بازار و کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ
No image پنجاب میں بجلی کی بچت کے لیے بازار اور کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل سندھ حکومت نے مارکیٹیں اور کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائے گی۔ہریسٹورنٹس بھی جلد بند کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر نعمان کبیر کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔
سندھ حکومت کا بھی آج سے بازار و کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان





واپس کریں