دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کا ایک اور بڑا اعزاز
No image (راولاکوٹ ۔ آ صف اشرف) پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کا ایک اور بڑا اعزاز ۔ یو ایچ ایس کے اعلان کردہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر 2023/2024 کے امتحان میں پاکستان بھر کے 44,میڈیکل کالجز میں 94فیصد نمبرز لیکر ریکارڈ بنا لیا ۔
طالبات میں تحریم نزیر نے 1173سے لیکر پہلی ماریہ زولفقار 1163سعدیہ اشرف 1159 اور طلبہ میں جنید خورشید1145 نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی افسوس ناک بات یہ ہے کہ بڑے میڈیکل کالجز کو مات دینے والے قومی ادارے کی عمارت دس برس گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکی سب سے زیادہ مشکلات طالبات کو ہے جن کو پرائیویٹ رہائش رکھنی پڑتی ہے۔
اٹھارہ سال قبل جب آزاد کشمیر میں پہلا میڈیکل کالج پونچھ راولاکوٹ قائم کرنے کی تحریک شروع ہوئی تب تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اس کی مخالفت کرتے اس میڈیکل کالج کو مرغی ڈربہ سے تشبیہ دی بعد ازاں صدر ریاست یعقوب خان نے ازاتی دلچسپی لیکر اس کی وزیراعظم پاکستان پرویز اشرف سے منظوری لی ۔
اس میڈیکل کالج میں منقسم ریاست جموں کشمیر کے تینوں حصوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے طلبہ وطالبات کو میڈیکل ایجوکیشن کا حصول نصیب ہوا ۔ تازہ نتائج میں بہترین کارکردگی پر پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ ایک مرتبہ پھر موضوع سخن بن گیا۔
واپس کریں