دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دنیا کی پہلی تین یونیورسٹیاں اسلامی تھیں
No image آکسفورڈ یونیورسٹی نے دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں کا نقشہ شائع کیا ہے، دنیا کی پہلی تین یونیورسٹیاں اسلامی تھیں:۔
1- الزیتونہ یونیورسٹی تیونس (737 عیسوی)
2-القراویین یونیورسٹی مراکش (859ء)
3_ مصر میں الازہر الشریف (972ء)
4_یونیورسٹی آف بولوگنا اٹلی میں (1088ء)
5- آکسفورڈ یونیورسٹی (1096 عیسوی)
ماہر تعلیم اور مصنف پروفیسر پروشوتم اگروال کے مطابق انگریزوں کی برصغیر آمد سے قبل یہاں کے لوگ 70% تعلیم یافتہ تھے اور انگلینڈ کے لوگ صرف 17% ہی پڑھے لکھے تھے - انگریزوں نے یہاں کے نظام تعلیم کو بردباد کیا اور سینکڑوں سالوں سے چلنے والے مدارس کو بند کیا جہاں دینی اور دنیاوی تعلیم کا الگ الگ تصور ہی نہیں تھا بلکہ ایک ساتھ دی جاتی تھی۔ اور ہر ایک اپنا پسندیدہ منتخب فیلڈ میں اعلی تعلیم حاصل کر جاتا -
مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی موت کے وقت ہندوستان کا جی ڈی پی دنیا کے کل جی ڈی پی کا 24 % فیصد تھا جو کہ برطانوی راج کے اختتام پر کم ہو کر صرف چار 4 % فیصد رہ گیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نظام اچھا تھا اور خوشحالی تھی۔
اسی وجہ سے ہندوستان کو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا ،انھوں نے کہا کہ ’اس دور میں دنیا بھر کی 25 فیصد پیداوار ہندوستان میں ہوتی تھی اور لوگ بے روزگار بھی نہیں تھے۔
بحوالہ بی بی سی، اردو
پوسٹ : انگریزوں نے برصغیر کا نظام تعلیم برباد کیا-
واپس کریں